Print this page

ولایتی: امریکا کوآزاد اور طاقتورایرانی تمدن سے دشمنی ہے

Rate this item
(0 votes)
ولایتی: امریکا کوآزاد اور طاقتورایرانی تمدن سے دشمنی ہے

– بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے، سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں امریکی وزیر خارجہ روبیو کو مخاطب کرکے لکھا ہے کہ"تمہیں اسلامی انقلاب سے نہیں، بلکہ ایران کے آزاد اور طاقتور تمدن سے دشمنی ہے۔"

 انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ روبیو کی تقریر میں ایک کھلا تضاد موجود ہے۔ وہ آخری فرد تک یونان قدیم کی استقامت کی ستائش کرتے ہیں لیکن عظیم ایرانی قوم کی استقامت کی "فرقہ مرگ" کا لیبل لگاکر توہین کرتے ہیں۔
ڈاکٹر ولایتی نے لکھا ہے کہ " مسٹر روبیو!اپنوں کی استقامت کی تعریف اور دوسروں کی استقامت کی تحقیر تہذیب نہيں ہے۔"

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اور ایران کے سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اپنی اس پوسٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ" تمھارا مسئلہ، اسلامی انقلاب نہیں ہے، بلکہ آزاد اور طاقتور ایرانی تمدن ہے۔ ہیروشیما، ویتنام، عراق اور افغانستان کے المیئے رقم کرنے والوں کو یہ حق نہیں ہے کہ دوسروں کو اخلاق کا درس دیں!"  

Read 14 times