Print this page

آبنائے ہرمز کی نگرانی اور کنٹرول ایرانی مسلح افواج کے ہاتھ میں ہے؛ ترجمان ایرانی فوج

Rate this item
(0 votes)
آبنائے ہرمز کی نگرانی اور کنٹرول ایرانی مسلح افواج کے ہاتھ میں ہے؛ ترجمان ایرانی فوج

 ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے کہا کہ اس وقت دشمن کو ایران کی سرحدوں کے قریب آنے کی بھی جرات نہیں ہے اور وہ سرحدوں سے 400 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیسری مسلط کردہ جنگ کے بعد آبنائے ہرمز کے انتظام کے حوالے سے نظرثانی کی گئی ہے اور جب تک دشمن ایران کی شرائط قبول نہیں کرتا، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔

بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا نے آبنائے ہرمز سے روزانہ 20 ملین بیرل تیل کی ترسیل کے دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کے مشرق سے مغرب تک کا پورا علاقہ ایرانی مسلح افواج کی نگرانی اور کنٹرول میں ہے۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری جنگی افواج میں یہ صلاحیت اور تیاری موجود ہے کہ وہ گزشتہ دونوں جنگوں کے مقابلے میں بھی زیادہ تیزی سے جارح دشمن کو جواب دے سکتی ہیں۔

انہوں نے ہمسایہ ممالک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے بھائی ہیں، امریکہ آپ کے لیے امن و سلامتی نہیں لا سکتا۔ خطے میں داخلی صلاحیتوں پر مبنی امن قائم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے ممالک سے امریکی دہشت گرد فوج کو نکال باہر کریں۔

بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا نے کہا کہ دشمن کے اہداف میں ایران کی فوجی اور میزائل صلاحیتوں اور جوہری توانائی کو ختم کرنا، اسلامی انقلاب کے نظام کو تبدیل کرنا، ملک کو تقسیم کرنا اور محاذِ مزاحمت کو ختم کرنا شامل تھا، لیکن وہ ان میں سے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف امریکی اور صیہونی جارحیت کے اہم ترین مقاصد میں ایران کی عظمت، تہذیب اور خودمختاری کو نشانہ بنانا بھی شامل تھا۔

Read 176 times