تہران( IRNA) اسرائیلی حکومت وزیر توانائی نے پہلی بار انکشاف کیا کہ اسرائیل سعودی اور متحدہ عرب امارات کا تیل مقبوضہ فلسطین کے راستے یورپ پہنچانے کے خفیہ منصوبے پر عمل پیرا ہے۔
الی کوہن کے بقول اسرائیل برسوں سے اس راستے کے لیے سودے بازی کر رہا ہے۔ لیکن باب المندب میں انصار اللہ کی دھمکیوں اور اب آبنائے ہرمز میں ایران کی دھمکیوں کے باعث یہ کوریڈور ایک بار پر توجہ کا مرکز بن گيا ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ اگر اس پر عمل درآمد ہوتا ہے تو اس سے اسرائیل کو بہت زیادہ ریونیو حاصل ہوگا اور عملی طور پر آبنائے ہرمز سمیت اس خطے میں توانائی کی نقل و حمل کے روایتی راستوں کو بائی پاس کیا جاسکے گا۔