Print this page

مسلح افواج ریپڈ آپریشن کے لیے مکمل تیار ہیں، جنرل حسن زادہ

Rate this item
(0 votes)
مسلح افواج ریپڈ آپریشن کے لیے مکمل تیار ہیں، جنرل حسن زادہ

، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تہران یونٹ کے کمانڈر جنرل حسن حسن زادہ نے کہا ہے کہ ایران دفاعی مقابلے کے مرحلے سے گزر چکا ہے اور اب جارحانہ کارروائیوں کے دہانے پر ہے۔

انہوں نے سپاہ حضرت محمد رسول اللہ کی خصوصی آپریشن ٹیموں کی فوجی مشق کے دوران کہا کہ یہ ایک اہم اسٹریٹجک موڑ ہے، جس کے اثرات دشمن بہت جلد محسوس کرے گا۔

جنرل حسن زادہ نے 12 روزہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں دشمن کے ان دعووں کا حوالہ دیا کہ اسلامی جمہوری ایران کا نظام چند ہی دنوں میں ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج وہی دشمن خلیج فارس اور آبنائے ہرمز جیسے محدود جغرافیائی علاقے میں ایرانی بحریہ اور سپاہ کی فضائی و خلائی قوت کے سامنے پھنس چکا ہے اور اضطراب کے عالم میں راتیں گزار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ میں کامیابی صرف جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے حاصل نہیں ہوتی بلکہ پختہ ایمان، اللہ کی نصرت پر یقین اور شہدا کے مکتب کی پیروی بھی فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہے۔ ان کے مطابق ایران میزائل، ڈرون اور بحری ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی اس مقام تک پہنچ چکا ہے جہاں اس نے دشمن کو اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام بنا دیا ہے۔

سپاہ تہران کے کمانڈر نے خصوصی اور برق رفتار کارروائیوں کے لیے جارحانہ ٹیموں، یونٹوں اور لشکروں کی تنظیم نو کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی فورسز ملک کے کسی بھی حصے میں انتہائی تیزی سے پہنچ کر دشمن کو کسی بھی صورتحال میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے 27 ستمبر کو ہونے والی 3 لاکھ 13 ہزار افراد پر مشتمل "جان فدای ایران" فوجی مشق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جانب سے مساجد، میدانوں، سرکاری اداروں اور محلوں میں رجسٹریشن غیر معمولی رہی ہے اور اس روز دنیا ایرانی عوام کی منظم اور طاقتور موجودگی کا مشاہدہ کرے گی۔

جنرل حسن زادہ نے کہا کہ ٹرمپ اور نتن یاہو آج اپنے ہی عوام اور اشرافیہ کے سامنے جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ وہ ایران کی مسلح افواج کو تباہ کرنے کے دعوے کرتے تھے، لیکن آج ایرانی مسلح افواج پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ ان کے سامنے کھڑی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ آبنائے ہرمز پر قبضہ کرنا چاہتا تھا، لیکن آج ایران کی قوم اس اہم توانائی گزرگاہ کے انتظام کی طاقت رکھتی ہے۔ ان کے مطابق مسلسل شکستوں نے دشمن کو جھوٹے دعوے کرنے پر مجبور کر دیا ہے، جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔

سپاہ تہران کے کمانڈر نے کہا کہ ایران نے دنیا کے سامنے امریکی طاقت کا رعب توڑ دیا ہے اور آج دنیا اسلامی ایران کو محور مقاومت اور عالمی طاقت کے توازن کو طے کرنے والی چار بڑی طاقتوں میں سے ایک کے طور پر دیکھتی ہے۔ ان کے مطابق آبنائے ہرمز، عوامی قوت اور ایرانی جنگجوؤں کی مکمل تیاری ایران کی طاقت کے اہم عناصر ہیں اور 27 ستمبر کو دنیا اس طاقت کا ایک مظہر دیکھے گی۔

Read 52 times