Print this page

خانہ داری کی اہمیت اور خاتونِ خانہ کی ذمہ داریاں! از رہبر انقلاب

Rate this item
(0 votes)
خانہ داری کی اہمیت اور خاتونِ خانہ کی ذمہ داریاں! از رہبر انقلاب

خانہ داری، خاتون کی اہم ترین ذمہ داری!

خاتون کی ایک اہم ترین ذمہ داری گھر کی خانہ داری ہے۔ خانہ داری، ایک کام ہے، بڑا کام ہے، اہم ترین و حساس ترین کام ہے، مستقبل ساز کام ہے۔ افزائش نسل ایک عظیم مجاہدت ہے۔

 

خانہ داری کو حقیر سمجھنا، گناہ ہے!

سبھی جانتے ہیں کہ میرا یہ ماننا ہے کہ عورتوں کو سیاسی اور سماجی کاموں سے دور نہیں رہنا چاہیے۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر اس کے معنی یہ لیے جائيں کہ ہم “خانہ داری” کو حقارت کی نگاہ سے دیکھنے لگیں تو یہ گناہ ہوگا۔

 

خاتون، گھرانے میں عشق و محبت کا محور!

گھرانے کی تشکیل ایک بنیادی اصول ہے، گھریلو عشق و محبت اور گھریلو ماحول کی پاسبانی ایک اور بنیادی قانون ہے، یہ ذمہ داری خاتون خانہ کے دوش پر ہے۔

 

 

عہد زندگی ، رہبر معظم

Read 4 times