Print this page

امریکا کمزور اور خطرات کی زد پر ہے

Rate this item
(0 votes)
امریکا کمزور اور خطرات کی زد پر ہے

اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے امریکی تیل کی منڈی کے بارے میں،بڑے اقتصادی اور مالیاتی مبصرین کے موقف کو شروڈنگر پیرا ڈوکس سے تعبیر کیا ہے۔

 انھوں نے اس سلسلے میں ایکس پر اپنے تازہ پیغام میں لکھا ہے کہ "امریکی امپیلزم اپنی اجارہ داری اور طاقت میں برتری کا اظہار کرتا ہے، لیکن درحقیقت  بہت کمزور اور خطرات کی زد پر ہے۔"

  قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں، جی پی مورگن نے تیل کی منڈی کے بارے میں اپنی ہفتے وار رپورٹ میں لکھا ہے کہ"یہ پہلا موقع ہے کہ ہمارے سامنے تیل کی منڈی کا مستقبل روشن نہیں ہے۔ ہم نہيں جانتے کہ اس صورتحال کا کس طرح جائزہ لیں اور اندازہ لگائيں۔"

 امریکا کمزور اور خطرات کی زد پر ہے

  ایران کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے امریکا کی مالیاتی منڈی کے بڑے تجزیہ نگاروں کے اس موقف کے بارے میں ایکس پر اپنی تازہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ "یہ صورتحال شروڈنگر پیرا ڈوکس جیسی ہے۔ امریکی امپریلزم سقوط کررہا ہے۔ ظاہر میں اپنی اجارہ داری اور برتر طاقت ہونے کا اظہار کرتا ہے لیکن حقیقت میں، بہت زیادہ کمزور اور خطرات کی زد پر ہے اور ایران کو اس طرح دبانے کی کوشش کررہا ہے کہ اس کی کوئی قیمت نہ چکانی پڑے  لیکن یہ ناممکن ہے۔"

انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ" شروڈنگر کی کیبنیٹ کھلی گی اور سب کچھ سامنے آجائے گا۔ ایران کے ہاتھ کیبنیٹ کے ہینڈل پر ہیں اور حالات پوری طرح اس کے کنٹرول میں ہے۔"

ڈاکٹر قالیباف نے اپنی اس پوسٹ میں، شروڈنگر کی پلیٹوں کی انٹرنیٹ میم بھی شیئر کی ہیں جن میں دکھا یا گیا ہے کہ پلیٹیں بظاہر سالم ہیں لیکن ہر لمحہ ٹوٹ سکتی ہیں۔

ایران کے اسپیکر نے اس طرح اس علاقے میں امریکا کی گرکر تباہی کے دہانے پر پہنچتی ہوئی صورتحال کی نشاندہی کی ہے۔  

 امریکا کمزور اور خطرات کی زد پر ہے

Read 20 times