سلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایکس پر ایک پیغام جاری کرکے آبنائے ہرمز میں بدامنی کے بارے میں امریکا کے دعووں کو حقیقت کے برعکس قرار دیا ہے۔
انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ 28 فروری سے پہلے، جب امریکا اور صیہونی حکومت نے ایران پر حملہ کیا، آبنائے ہرمز پوری طرح کھلی ہوئی تھی۔
اسماعیل بقائی نے ایکس پر اپنے اس پیغام میں لکھا ہے کہ واشنگٹن نے اس علاقے پر غیر قانونی اور وحشیانہ جنگ مسلط کی اور جہازرانی مختل کردی۔
انھوں نے لکھا ہے کہ اس جنگ کی وجہ سے آئل ٹینکروں کی آمدورفت رک گئی، تجارت مختل ہوگئی اور ایندھن کی قیمت بے تحاشا بڑھ گئی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے لکھا ہے کہ اب واشنگٹن اس بدامنی کا ذمہ دار ایران کو بتانے کی کوشش کررہا ہے جوخود اس نے پیدا کی ہے اور چاہتا ہے کہ اس کی اس غیر قانونی جنگ کی بھاری قیمت پوری دنیا ادا کرے۔