Print this page

آبنائے ہرمز سے غیر قانونی طور پر گزرنے کے بعد دو ٹینکروں اور ایک ٹگ بوٹ پر آگ لگ گئی

Rate this item
(0 votes)
آبنائے ہرمز سے غیر قانونی طور پر گزرنے کے بعد دو ٹینکروں اور ایک ٹگ بوٹ پر آگ لگ گئی

- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاری کردہ اعلان نمبر 21 میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات دو الگ الگ واقعات میں آبنائے ہرمز کے غیر قانونی جنوبی راستے  سے گزرنے کی کوشش کرنے والا ایک بڑا آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔

اعلامیہ کے مطابق ایک اور سپر ٹینکر آبنائے ہرمز کے مشرق میں اس راستے سے نکلتے ہوئے دھماکے کی زد میں آگیا اور اس میں آگ لگ گئی  جبکہ ایک ٹگ بوٹ جو آگ بجھانے کے لیے سپر ٹینکر کے قریب پہنچی تھی وہ بھی آگ کی لپیٹ میں آگئی۔

اعلامیہ میں آيا ہے کہ سپاہ پاسداران کی بحریہ کے الیکٹرانک وارفیئر یونٹ کے سپاہیوں نے، دو لوکاس قسم کے ڈرون کو کنٹرول میں لے کر، انہیں بحفاظت زمین پر اتار لیا۔

Read 136 times