Print this page

عارف: امریکا نے ایسی حالت میں بمباری کرکے میناب کے پرائمری اسکول کے بچوں کی جان لے لی کہ وہ اپنی کلاسوں میں تھے۔

Rate this item
(0 votes)
عارف: امریکا نے ایسی حالت میں بمباری کرکے میناب کے پرائمری اسکول کے بچوں کی جان لے لی کہ وہ اپنی کلاسوں میں تھے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئرنائب صدرڈاکٹر محمد رضا عارف نے ایک تقریب میں گھنٹی بجاکر ملک میں نئے تعلیمی سال کا آغازکیا۔

  انھوں نے اس موقع پر میناب کے  شجرہ طیبہ پرائمری اسکول کے شہید بچوں کو یاد کیا اور کہا کہ یہ بچے بھی آج اپنی کلاسوں میں نظرآتے لیکن نظام تسلط کی درندگی نے ان کی جان لے لی ۔  

سینیئر نائب صدر نے کہا کہ آئیے اس المناک سانحے کے شہیدوں کو یاد کریں اور خدا وند عالم سے، اولیاء اللہ کے جوار میں ان کے درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کریں۔

 انھوں نے پرائمری اسکول کے مرحلے سے ہی سائنس وٹیکنالوجی کی بنیاد رکھے جانے پر زور دیا اور کہا کہ اگر اسی مرحلے سے سائنس و ٹیکنالوجی میں پیشرفت پر کام کیا جائے تو، بعد کے مراحل میں، ترقیاتی منصوبوں کے اہداف کا حصول آسان ہوجائے گا۔

  قابل ذکر ہے کہ آج بدھ 23 ستمبر کو تہران کے شہید بہزادی گرلز  پرائمری اسکول میں ایک تقریب میں سینیئر نائب صدر ڈاکٹر محمد رضا عارف نے ملک میں نئے تعلیمی سال کے آغازکی گھنٹی بجائی۔

   اسی  کے ساتھ پورے ایران میں اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کی مناسبت سے خصوصی تقریبات  منعقد ہوئیں۔   

Read 141 times