Print this page

مسجد الذہب – منيلا فلپائن

Rate this item
(0 votes)

مسجد الذہب (سنہری مسجد) فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے مسلم اکثریتی ضلع کوئیاپو میں واقع ایک عظیم مسجد ہے۔ اس کو سنہری مسجد اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ اس پر سنہری رنگ کا ایک عظیم گنبد تعمیر ہے۔

فلپائن کی سابق خاتون اول امیلڈا مارکوس کی زیر نگرانی یہ مسجد 1976ء میں لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کے دورے کے لیے تعمیر کی گئی تھی تاہم لیبیائی صدر کا دورہ بعد ازاں منسوخ ہو گیا تھا۔

یہ منیلا کی مسلم برادری کے لیے مرکز کی حیثیت رکھتی ہے خصوصاً نماز جمعہ کے موقع پر مکمل طور پر نمازیوں سے بھر جاتی ہے۔

اس تاریخی مسجد کی عدم دیکھ بھال کے باعث مینار اور گنبد کے کام کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم اب اس پر تزئین و آرائش کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔

Read 2795 times