Print this page

اورتاکوئے مسجد – استنبول تركي

Rate this item
(0 votes)

اورتاکوئے مسجد، جس کا باقاعدہ نام "بیوک مجیدیہ جامعی" یعنی شاہی جامع مسجدِ سلطان عبد المجید ہے، ترکی کے شہر استنبول میں واقع ایک مسجد ہے۔

یہ استنبول کو دو براعظموں یورپ اور ایشیا میں تقسیم کرنے والی آبنائے باسفورس کے کنارے واقع ہے۔

اصل اورتاکوئے مسجد 18 ویں صدی میں تعمیر کی گئی تھی جبکہ موجودہ مسجد عثمانی سلطان عبدالمجید اول کے حکم پر 1854ء سے 1856ء کے دوران تعمیر ہوئی۔

نیو-باروک طرزِ تعمیر میں تعمیر کی گئی یہ مسجد آرمینیا سے تعلق رکھنے والے دو باپ بیٹوں کی مہارتوں کا نتیجہ ہے۔ یہ اس طرز تعمیر میں قائم دنیا کی واحد مسجد ہے۔ مسجد کے دو مینار بھی ہیں۔ اس کی دیواریں سفید پتھر سے تیار کی گئی ہیں۔

اس کے وسیع و عریض دریچوں سے مسجد میں ہر وقت سورج کی روشنی براہ راست اور باسفورس کے پانیوں سے منعکس ہو کر پھیلی رہتی ہے۔

مسجد کے قریب سے آبنائے باسفورس پر قائم "باسفورس پل" گذرتا ہے جو ایشیا اور یورپ کو آپس میں ملاتا ہے۔

آبنائے باسفورس کے کنارے اورتاکوئے مسجد اور عقب میں باسفورس پل کا دلکش منظر

رات کے وقت ایک خوبصورت منظر

رات کے وقت ایک خوبصورت منظر

Read 4832 times