Print this page

فوج کے ترجمان: امریکی بحری جہاز ایران کے ساحلوں سے 500 کلومیٹر دور ہٹ گئے، نئے آپریشنل منصوبے زیر عمل

Rate this item
(0 votes)
فوج کے ترجمان: امریکی بحری جہاز ایران کے ساحلوں سے 500 کلومیٹر دور ہٹ گئے، نئے آپریشنل منصوبے زیر عمل

-فوج کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے پہلوؤں کا  ذکر کرتے ہوئے کہا: دشمن نے موجودہ جنگ میں ملک کے خلاف ایک کثیر جہتی جنگ شروع کی ہے، جس کا ایک پہلو فوجی ہے جو دیگر پہلوؤں سے زیادہ آشکار اور  قابل مشاہدہ ہے۔

فوج کے ترجمان نے ملک کی فضائی دفاع کی صلاحیت مضبوط کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں کہا: فوج کی فضائی دفاع کی یونٹ اور فضائی دفاع کے ہیڈکوارٹر کے تحت نئے آپریشنل اور سازوسامان کے منصوبے تیار اور نافذ کیے گئے ہیں، جن کا اس فورس کی جنگی صلاحیت کو بہتر کرنے میں قابل توجہ اثر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اسی طرح فضائی دفاع کے شعبے میں ہائیبریڈ اور  نئے آپریشنز تیار کئے ہیں جن کی مشق بھی کی گئ ہے۔  

امیر اکرمی نیا نے یہ بتاتے ہوئے کہ ملک کی فضائی دفاع  میں، جنگ کے دور اور حتی جنگ کے آغاز سے قبل کے مقابلے میں اہم تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، زور دیا: آج ہم نے ملک کی  دفاعی ڈھال کو سازوسامان اور آپریشنل حربوں کے لحاظ سے بہت زیادہ مضبوط کر لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: آبنائے ہرمز کے مغرب سے خلیج فارس تک کا  علاقہ،  سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحری افواج کے اسٹریٹجک کنٹرول میں ہے اور آبنائے ہرمز کے مشرق، بحیرہ عمان، بحیرہ عرب اور بحر ہند کے شمالی حصے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی بحریہ کی نگرانی اور کنٹرول میں ہیں۔

فوج کے ترجمان نے خطے میں امریکی فوجی موجودگی کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا: امریکی صدر دعوی کرتے ہیں کہ آبنائے ہرمز پر ان کا کنٹرول ہے اور انہوں نے اس آبی گزرگاہ  پر اپنا نام بھی رکھ دیا ہے، لیکن اس ملک کی فوجیں آبنائے ہرمز کے قریب آنے کی جرات نہیں رکھتیں۔

انہوں نے مزید کہا: امریکی بحری جہاز ہمارے ملک کے ساحلوں سے 500 کلومیٹر سے زیادہ دور ہٹنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور آج امریکی جنگی جہاز بحیرہ عمان میں بھی نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی بحری افواج کی باوقار موجودگی اور اطلاعاتی غلبے نے خطے میں امریکی افواج کو ساحلوں اور آبنائے ہرمز کے علاقے کے قریب آنے کی جرات نہیں رہنے دی۔

فوج کے ترجمان نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے بارے میں جہازوں اور تجارتی بحری جہازوں کے مالکان کو خبردار کرتے ہوئے کہا: جہازوں کے مالکان کو معلوم ہونا چاہیے کہ آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ صرف اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ساتھ ہم آہنگی سے ممکن ہے۔

Read 18 times