Print this page

ترکی کی مسجد القدس؛ فنِ تعمیر اور ثقافتی یادداشتوں کا حسین امتزاج

Rate this item
(0 votes)
ترکی کی مسجد القدس؛ فنِ تعمیر اور ثقافتی یادداشتوں کا حسین امتزاج

 شہر بالیکسیر میں واقع مسجد القدس، گنبدِ صخریٰ (قبة الصخرہ) کے طرزِ تعمیر سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔ اس کا سنہری گنبد اور آٹھ پہلوؤں پر مشتمل منفرد طرزِ تعمیر اسے محض ایک عبادت گاہ نہیں بلکہ اسلامی فنِ تعمیر، دینی شناخت اور شہرِ قدس کی تاریخی و ثقافتی یادوں کی علامت بناتا ہے۔

 

ایکنا نیوز کے مطابق، مغربی ترکیہ میں واقع یہ مسجد اپنے سنہری گنبد اور آٹھ ضلعی طرزِ تعمیر کے باعث دیکھنے والوں کے سامنے شہرِ قدس کی ایک معروف تاریخی و مذہبی یادگار کا منظر تازہ کر دیتی ہے۔

ترکیہ کے شہر بالیکسیر میں واقع مسجد القدس کو گنبدِ صخریٰ کے طرزِ تعمیر سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔ یہ مسجد نہ صرف عبادت کا مرکز ہے بلکہ اپنے منفرد طرزِ تعمیر کے باعث ترکیہ کے مختلف علاقوں سے سیاحوں اور اسلامی فنِ تعمیر سے دلچسپی رکھنے والوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کرتی ہے۔

یہ عمارت فنِ تعمیر، دینی شناخت اور شہرِ قدس کی ثقافتی و تاریخی اہمیت کے درمیان ایک خوبصورت تعلق قائم کرتی ہے۔

مسجد کا بیرونی منظر اس انداز سے تیار کیا گیا ہے کہ وہ شہرِ قدس کی معروف تاریخی اور مذہبی یادگاروں میں سے ایک کی یاد دلاتا ہے۔ یہی خصوصیت بہت سے سیاحوں کو مسجد کے اطراف کی سیر اور اس کے خوبصورت منظر کے ساتھ یادگاری تصاویر بنانے کی ترغیب دیتی ہے۔

اس مسجد کی تعمیر کا تصور ترکیہ کے معاشرے کی اجتماعی یادداشت میں شہرِ قدس کے دینی اور ثقافتی مقام کو زندہ رکھنے کی کوشش کے طور پر سامنے آیا۔ اس مقصد کے لیے زبانی بیانات اور روایات کے بجائے فنِ تعمیر کی زبان کو ذریعہ بنایا گیا۔

مسجد کی تعمیر اور خصوصیات

مسجد القدس کی تعمیر کا آغاز اپریل 2018ء میں ترک مخیر حضرات کے مالی تعاون سے کیا گیا۔

اس کی تعمیر کا کام تقریباً 16 ماہ میں مکمل ہوا اور بالآخر 2019ء میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر اسے باضابطہ طور پر نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا۔

مسجد القدس کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:

·       کل رقبہ: تقریباً 400 مربع میٹر

·       بلندی: تقریباً 15.6 میٹر

·       گنبد کا قطر: تقریباً 10 میٹر

·       نمازیوں کی گنجائش: تقریباً 750 افراد

·       طرزِ تعمیر: گنبدِ صخریٰ سے متاثر آٹھ ضلعی اسلامی طرزِ تعمیر

·       نمایاں خصوصیت: عمارت کے اوپر قائم سنہری رنگ کا خوبصورت گنبد۔

اس مسجد کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کا سنہری گنبد ہے، جو آٹھ ضلعی عمارت کے اوپر قائم ہے اور اسے ایک منفرد بصری شناخت عطا کرتا ہے۔/

 

Read 2 times