Print this page

ٹرمپ کی ایران کے خلاف تعاون کی اپیل، جنوبی کوریا کا انکار

Rate this item
(0 votes)
ٹرمپ کی ایران کے خلاف تعاون کی اپیل، جنوبی کوریا کا انکار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے صدر نے واشنگٹن کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں سئول سے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کی کوششوں میں شامل ہونے کا کہا گیا تھا۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے جنوبی کوریا کے صدر سے پوچھا تھا کہ کیا وہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کی امریکی کوششوں میں شامل ہونا چاہتے ہیں، تاہم جنوبی کوریا کے صدر نے اس درخواست کا جواب "نہیں" میں دیا۔

امریکی صدر نے سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان ممالک کو دیکھ کر خوش ہیں اور یہ معاہدہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ خطے کے ممالک کی جانب سے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور اپنے دفاع کی صلاحیت بڑھانے کی نشاندہی کرتا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے درمیان ہونے والا یہ معاہدہ ایک جرات مندانہ، بڑا اور اہم قدم ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے وزیر دفاع کو ہدایت دی ہے کہ جنوبی کوریا کے ساتھ ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں کے حجم میں نمایاں کمی کی جائے۔

Read 19 times