Print this page

سڑکوں پرعوام کی پرشکوہ موجودگی کے تحفظ کی تاکید

Rate this item
(0 votes)
سڑکوں پرعوام کی پرشکوہ موجودگی کے تحفظ کی تاکید

 سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس فورس کے کماںڈر، جنرل سید مجید موسوی نے مبعوث ایرانی عوام کی سڑکوں پر موجودگی کی  ایک سو بیسویں رات کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کرکے اپنے دینی اور ملی فرائض کی ادائگی پرملک کے عوام کی قدردانی کی ہے۔

   انھوں نےایرانی عوام کے نام اپنے اس پیغام میں لکھا ہے کہ " خدا کا درود اور رحمتیں آپ پر نازل ہوں کہ آپ، اپنے دینی اور ملی فرائض کی ادائگی میں، پہاڑ کی طرح استوار، دریائے خروشاں کی مانند پرخروش اور بھٹی میں آزمائے ہوئے آہن کی طرح محکم ہیں اورآپ نے دو سو راتوں سے، سڑکوں پر، اپنی اعجاز آفریں،انتھک، دلیرانہ اور دشمن شکن موجودگی جاری رکھ کرشہید امام (خامنہ ای) کے خون ناحق کے انتقام کے مطالبے نیزولی فقیہ کی اطاعت و پیروی کا تحفظ کیا ہے۔ "

جنرل سید مجید موسوی نے مبعوث ایرانی عوام کے نام اپنے اس پیغام میں لکھا ہے کہ " ملک، اس کی خودمختاری اور تشخص کے دفاع میں آپ کے شبینہ قیام نے دنیا والوں کو متحیر کردیا اور ملی دانشمندی، اعلی دینی اقدار،ممتاز قومی تہذیب و ثقافت اور ملت ایران کی باعظمت اور برتر ملی شناخت اقوام عالم کے سامنے پیش کردی۔"

انھوں نے اپنے اس پیغام میں لکھا ہے کہ آپ کی استقامت سے دشمن حیران اور مبہوت ہیں اوردنیا میں آزادی وحریت کے طرفدارآپ کی اس عزت وشرف کی تصدیق کررہے ہیں اور ان کے اندر ظلم و استکبار کے مقابلے میں حتمی فتحمندی کی امید پیدا ہوگئی ہے۔  

Read 62 times