سپاہ کے خلیج فارس کنٹرول سیکشن، پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ http://www.pgsa.ir/non-compliance-list پر خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والے بحری جہازوں کی فہرست اپڈیٹ کردی گئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق سپاہ کی پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی نے یہ اعلان سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں کیا ہے۔
اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ پی اور آئی( P&I) بیمہ کمپنیوں اوراسی طرح رینکنگ طے کرنے والے اداروں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ مذکورہ بحری جہازوں سے رابطہ رکھنے کے نقصانات سے بچنے کے لئے انھیں خدمات فراہم کرنے سے پرہیز کیا جائے۔
