Print this page

آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں ہے/ اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: سینیئر پارلیمنٹیرین

Rate this item
(0 votes)
آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں ہے/ اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: سینیئر پارلیمنٹیرین

 علاء الدین بروجردی نے اتوار (4 اکتوبر) کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول پوری قوت کے ساتھ برقرار رکھے گا اور اس پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔   

قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کی پریزائڈنگ کمیٹی کے رکن نے ٹرمپ کی دھمکیوں کے بارے میں، یہ پہلی بار نہیں جب ٹرمپ نے ایران کے خلاف دھمکی آمیز لہجے میں بات کی ہے اور ہمیں اس کی کوئی پروا نہیں۔

علاالدین بروجردی  کا کہنا تھا کہ "میرا خیال ہے کہ امریکہ کانگریس کے انتخابات سے قبل جنگ نہیں کرنا چاہے گا لیکن اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اور عوام پوری طرح تیار ہیں۔"

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف ہے کہ ہم پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے۔ آبنائے ہرمز ہمارے ہاتھ میں ہے اور اپنے موقف سے  پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے کہا کہ ہمارا کنٹرول اس بات کا گواہ ہے آبنائے ہرمز کی جنگ میں ہم فاتح ہیں اور یہ صورتحال اسی طرح جاری رہے گي۔

Read 22 times