Print this page

تیل اور گیس برآمد کرنے کا حق سب کو ہوگا یا کسی کو بھی نہیں، جنرل عبداللہی

Rate this item
(0 votes)
تیل اور گیس برآمد کرنے کا حق سب کو ہوگا یا کسی کو بھی نہیں، جنرل عبداللہی

خاتم الانبیاء سینٹرل ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے سربراہ جنرل عبداللہی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت کی تو اسے پہلے سے زیادہ سخت جواب ملے گا اور خطے میں عدمِ استحکام مزید پھیل سکتا ہے۔

اپنے ایک پیغام میں جنرل عبداللہی نے کہا ہے کہ امریکہ ایک طرف معاہدے اور مذاکرات کی بات کرتا ہے جبکہ دوسری جانب شرارتوں اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری رکھتا ہے۔ امریکہ کے قول و فعل کا یہ تضاد خطے میں عدمِ استحکام کا بنیادی سبب ہے اور اسی وجہ سے بین الاقوامی تجارت، معیشت اور خصوصاً آبنائے ہرمز کی سلامتی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام ایرانی قوم اور اس کی مسلح افواج کی طاقت اور عزم کو درست طور پر نہیں سمجھ سکے، اسی لیے وہ بار بار غلطیاں اور بے بنیاد دعوؤں کا اعادہ کرتے ہیں۔ امریکہ اور اس کے حامی میڈیا پروپیگنڈے کے ذریعے اپنی ناکامیوں اور شکستوں کو نہیں چھپا سکتے۔

جنرل عبداللہی نے خبردار کیا کہ ایران کے تیل و گیس کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کے جواب میں یہ واضح کر دیا جاتا ہے کہ یا تو تیل اور گیس کی برآمدات سب کے لیے جاری رہیں گی یا پھر کسی کے لیے بھی یہ ممکن نہیں ہوں گی۔

Read 47 times