Print this page

اسلامی انقلاب کی کامیابی ایک معجزہ ہے، تہران کے خطیب جمعہ

Rate this item
(0 votes)
اسلامی انقلاب کی کامیابی ایک معجزہ ہے، تہران کے خطیب جمعہ

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ گذشتہ برسوں کے دوران امریکا نے بارہا ایران سے طمانچے کھائے ہیں اور اس کو ہزیمت اٹھانی پڑی ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے اسلامی جمہوریہ ایران کو نقصان پہنچانے کے تعلق سے امریکی سازشوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اس کےاتحادیوں کو گذشتہ برسوں کے دوران ایران کی جانب سے بارہا طمانچے رسید ہوئے ہیں۔

حجت الاسلام کاظم صدیقی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ امریکا، سعودی عرب اوراس کے اتحادی یہ سمجھ رہے تھے کہ دہشت گرد گروہ داعش کی تشکیل، عراقی کردستان کو عراق سے الگ، لبنان کا مسئلہ کھڑا کرکے اور ساتھ ہی استقامتی محاذ کو کمزور اورعراق پرقبضہ کرکے ایران کو الگ تھلگ کردیں گے، لیکن ایران نے رہبرانقلاب اسلامی کی درایت اور تدبیرکی بدولت امریکا اوراس کے اتحادیوں کو زوردار طمانچہ رسید کیا۔
حجت الاسلام کاظم صدیقی نے ایام اللہ عشرہ فجر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسلامی انقلاب کی کامیابی کو ایک معجزہ قراردیا اورکہا کہ ایٹمی، طبی، میزائلی نینو اور ایرو اسپیس کے ساتھ بہت سے دیگر میدانوں میں ایران کی ترقی و پیشرفت اسلامی انقلاب کا ہی ثمرہ ہے۔
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کی بدولت ایرانی عوام کو دوبارہ خود مختاری اور عزت و سربلندی نصیب ہوئی اور ایران عالمی لٹیروں سے محفوظ ہوگیا۔

 

Read 1355 times