Print this page

پنجاب یونیورسٹی کے زیرِاہتمام پاک ایران تعلقات پر سیمینار کا انعقاد

Rate this item
(0 votes)
پنجاب یونیورسٹی کے زیرِاہتمام پاک ایران تعلقات پر سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی سینٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے زیراہتمام "پاک ایران تعلقات کا مستقبل" کے موضوع پر سینٹر کے آڈیٹوریم میں ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا، جس میں معروف سفاتکار اقبال احمد خان نے کلیدی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سینٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، فیکلٹی ممبران، ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں اقبال احمد خان کہا کہ 1947ء میں پاکستان بننے کے بعد سے ہی پاکستان اور ایران قریبی تعلقات کیلئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی اور علاقائی سکیورٹی ماحول نے دونوں ممالک کو قریب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان اور ایران اقتصادی، کمرشل اور سکیورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون سے بےشمار فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) پاکستان اور ایران سمیت دیگر آٹھ ممالک کو علاقائی تعاون کیلئے پرکشش مواقع پیش کر سکتی ہے۔

Read 984 times