Print this page

بحرین اور سعودی عرب نے مسئلہ فلسطین سے غداری کر کے خطرناک دلدل میں قدم رکھ دیا ہے

Rate this item
(1 Vote)
بحرین اور سعودی عرب نے مسئلہ فلسطین سے غداری کر کے خطرناک دلدل میں قدم رکھ دیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں مصلائے حضرت امام خمینی میں نمازعید الفطر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی جس میں لاکھوں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔

رہبرانقلاب اسلامی نے نماز عید کے خطبوں میں ایرانی عوام اور مسلمانان عالم کو عیدالفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے  مسئلہ فلسطین اور فلسطین کے سلسلے میں سینچری ڈیل کے نام سے امریکہ کے خیانت آمیز اور سازشی منصوبے کو عالم اسلام کا اس وقت کا اہم ترین مسئلہ قرار دیا۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سینچری ڈیل کے سلسلے میں بحرین کی میزبانی میں ہونے والے اقتصادی اجلاس کو امریکی اجلاس قرار دیتے ہوئے فرمایا بحرین اور سعودی عرب کے حکمرانوں نے مسئلہ فلسطین میں غداری و خیانت کا ارتکاب کیا ہے اور انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ انہوں نے خطرناک دلدل میں قدم رکھ دیا ہے۔

آپ نے فرمایا کہ بحرین اور سعودی عرب جیسے ملکوں نے ہی سینچری ڈیل منصوبے کی زمین ہموار کی ہے-

رہبر انقلاب اسلامی نے سینچری ڈیل کی مخالفت کرنے والےعرب اور اسلامی ممالک اور فلسطینی تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: صدی کا معاملہ کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہو گا اور نہ ہی اپنےانجام کو پہنچے گا۔

رہبرانقلاب اسلامی نے اسی طرح عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں ایران کے غیور و انقلابی عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ عالمی یوم قدس کی شاندار ریلیوں عوام کی بھرپور اور مستحکم شرکت، عالمی سیاست اور ایرانی قوم کے دشمنوں کے  عزم و ارادے کو بری طرح متاثر اور دشمنوں کے اندازوں کو غلط ثابت کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہےرہبر انقلاب اسلامی نے رمضان المبارک میں  قرآنی محفلوں  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ رمضان المبارک میں ایرانی قوم، خاص طور پر نوجوانوں نے مساجد، امام بارگاہوں، اور دیگر مقدس مقامات پر اللہ تعالی کے ساتھ راز و نیاز کئے اور سر بسجود ہوئے ۔

Read 933 times