Print this page

سوڈان کے شہر فاشر میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام، ایران کا شدید ردعمل

Rate this item
(0 votes)
سوڈان کے شہر فاشر میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام، ایران کا شدید ردعمل

اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوڈان کے شہر فاشر میں شہریوں کے قتل عام پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔

انہوں نے سوڈانی وزیر خارجہ محی‌الدین سالم سے ٹیلیفونک گفتگو میں ایران کی جانب سے گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا۔

عراقچی نے کہا کہ دہشت گردی اور بے گناہ افراد کے خلاف تشدد خواہ کسی بھی شکل میں ہو اور دنیا کے کسی بھی حصے میں ہو، قابلِ مذمت ہے۔

انہوں نے مغربی ممالک پر دوہرے معیار اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بعض قوتیں اپنے مفادات کے لیے دہشت گردوں کو اچھے اور برے میں تقسیم کرتی ہیں، اور ان سے گندے کام کرواتی ہیں۔

وزیر خارجہ نے اس موقع پر سوڈان کی علاقائی سالمیت اور عوامی خودمختاری کے تحفظ پر زور دیا اور کہا کہ ایران ہر سطح پر سوڈانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

گفتگو کے دوران سوڈانی وزیر خارجہ نے ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ایران کی یکجہتی سوڈانی عوام کے لیے حوصلہ افزا ہے۔

Read 15 times