روسی خبر رساں ایجنسیTASS نے امریکی محکمہ توانائی سے منسلک سانڈیا نیشنل لیبارٹریز کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکہ نے وار ہیڈ کے بغیر ایٹم بم (B61-12) کا یہ کامیاب تجربہ موسم گرما کے وسط میں کیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تجربات 19 سے 21 اگست تک نیواڈا میں ایک ٹیسٹ سائٹ پر کیے گئے۔ تجربات کے دوران، پانچویں نسل کے F-35 لڑاکا طیاروں نے غیر فعال وار ہیڈز کے ساتھ ہتھیاروں کو کامیابی کے ساتھ لوڈ اور فرضی اہداف پر گرایا۔
یہ ٹیسٹ نیشنل نیوکلیئر سیکورٹی ایڈمنسٹریشن (NNSA) کے ساتھ مل کر کیے گئے۔ بیان کے مطابق، نیشنل نیوکلیئر سیکورٹی ایجنسی نے 2024 کے آخر میں ان فضائی بموں کی سروس لائف کو 20 سال تک بڑھانے کا منصوبہ بھی ممکل کرلیا ہے۔