Print this page

شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان کی جانب سے مغرب کے ایران مخالف اقدامات کی مخالفت

Rate this item
(0 votes)
شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان کی جانب سے مغرب کے ایران مخالف اقدامات کی مخالفت

24ویں اجلاس کے اختتام پر، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے اعظم نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا، جس میں بات چیت اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا اور جوہری مسئلے کے بہانے مغربی ملکوں کے ایران مخالف اقدامات کی مخالفت کا اعلان کیا۔

اس مشترکہ بیان پر ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف اور اجلاس میں شریک شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر اعلیٰ حکام نے دستخط کیے۔

مشترکہ بیان میں اس بات پر زور دیا گيا ہے کہ  شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک اقتصادی پابندیوں سمیت ہر قسم کے یکطرفہ کے اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  ایسے اقدامات کو اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قوانین اور عالمی اصولوں سے متصادم بھی ہیں اور بین الاقوامی تعاون اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں بھی رکاوٹ ہیں۔

بیان میں کہا گيا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی شق 8 کے تحت قرارداد 2231 منسوخ ہوچکی ہے۔

Read 7 times