Print this page

ایران کی پاکستانی نوجوانوں کو فلم سازی کی تربیت دینے کی تجویز/ مشترکہ فلمین بھی بنائیں گے

Rate this item
(0 votes)
ایران کی پاکستانی نوجوانوں کو فلم سازی کی تربیت دینے کی تجویز/ مشترکہ فلمین بھی بنائیں گے

فجر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے سیکریٹری روح اللہ حسینی نے فلم پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور پاکستان کے وزیر ثقافت و قومی ورثہ اورنگ زیب کھچی  ملاقات اور باہمیدلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔


روح اللہ حسینی نے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اور شہر شیراز میں پاکستانی وزیر ثقافت کی آمد  پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  شیراز ہمارے ملک کا سب سے تاریخی اور ثقافتی شہر ہے۔  

انہوں نے کہا کہ  ہمیں بہت خوشی ہے کہ اس سال فلم مارکیٹ میں پاکستان کا پولین بھی موجود ہے۔ انہوں بتایا کہ عالمی میلے کی فلم مارکیٹ میں 15 دیگر ممالک نے اپنے اسٹال لگائے ہیں اور اس دوران تقریباً 40 ممالک کے فلمساز اور حکام شریک ہیں اور 46 فلموں کو نمائش کے لیے منتخب کیا گیا۔

مشترکہ پروڈکشن کی تیاری کی خواہش

فیسٹیول کے سیکریٹری نے مزید کہ بدقسمتی سے اس سال اس فیسٹیول میں پاکستان کی کوئی فلم نہیں دکھائی گئی لیکن ہمیں امید ہے کہ اگلے سال   ایران اور پاکستان بنائی ہوئی مشترکہ فلم اس فیسٹیول کا حصہ بنے گي۔

ایران اور پاکستان ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔

پاکستانی وزیر ثقافت نے شیراز اور فجر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنی شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فیسٹیول میں شرکت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے دنیا کو یہ پیغام دینے کے لیے کہ ایران اور پاکستان دو دوست اور برادر ملک ہیں فیسٹیول میں وزارتی سطح کے وفد کی شرکت کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کے وزیر ثقافت و قومی ورثہ نے کہا کہ انشاء اللہ اگلے سال ہم دونوں ممالک کی مشترکہ طور پر تیار کردہ فلم کے ساتھ فیسٹیول میں شرکت کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  مجھے امید ہے کہ ایران کا ایک وفد بھی پاکستان آئے گا اور مشترکہ پیداوار کے امکانات کا جائزہ لے گا۔ مجھے امید ہے کہ فجر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول دنیا کو یہ پیغام دے گا کہ ایران ایک قدیم، متنوع اور پرکشش ثقافت کا حامل ملک ہے۔

ایران کی پاکستانی نوجوانوں کو فلم سازی کی تربیت دینے کی تجویز

اس ملاقات کے بعد روح اللہ حسینی نے کہاکہ  اس فیسٹیول میں دارالفونون کے نام سے ایک سیکشن ہے جو سنیما کی تعلیم کے لیے وقف ہے۔ ہم نوجوانوں کے لیے فلمی تعلیم کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔ اس سیکشن میں ایرانی اور بین الاقوامی فلم سازوں اور پروفیسروں کو تربیت فراہم کرتے ہیں۔

حسینی نے تجویز پیش کی کہ  اگر آپ 10 سے 20 پاکستانی نوجوانوں کے گروپ تیار کریں، تو ہم ان کے لیے ایران یا پاکستان میں فلم سازی کے تربیتی کورس منعقد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ اس طرح مشترکہ فلم سازی کے میدان میں آسانی سے قدم رکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ "ہم دو ہفتے سے ایک ماہ کے کورسز کے ذریعے نوجوان پاکستانی فلم سازوں کو ایرانی سنیما کے تجربات منتقل اور تربیت فراہم  کرنے کے لیے تیار ہیں۔"

Read 3 times