Print this page

ٹرمپ اور کوڑے کا ٹرک

Rate this item
(0 votes)
ٹرمپ اور کوڑے کا ٹرک

واشنگٹن پوسٹ نے اطلاع دی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انقرہ میں نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد ایران کی طرف سے خطرے اور خوف کی وجہ سے خفیہ طور پر ایک متبادل فوجی طیارے پر ترکی سے لندن کا سفر کیا۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کیمروں کے سامنے ایئر فورس ون جیٹ میں سوار ہوئے اور چند منٹ بعد انہیں خفیہ طور پر ایک کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے ایک چھوٹے طیارے میں منتقل کردیا گیا۔ وہ کوڑے کے ٹرک کے ذریعے طیارے میں پہنچے اور ایک چھوٹے طیارے سے ترکی سے روانہ ہوئے۔

خبر کی تفصیل
اس خبر کی تفصیل کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی دھمکیوں کے باعث خفیہ پرواز کے ذریعے ترکیے سے واپسی کے واقعے پر لب کشائی کردی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ گزشتہ ماہ ترکیہ سے خفیہ فوجی پرواز کے بعد جس طیارے میں سفر کیا وہ زیادہ خطرے میں تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ طیارہ تبدیل کرتے وقت میں سیکرٹ سروس کی ہدایت پر عمل کررہا تھا، جس طیارے پر سفر کررہا تھا، اسے زیادہ خطرہ ہوسکتا تھا، ایران پر بھروسہ نہیں۔ اس سے پہلے امریکی اخبار نے گزشتہ ماہ نیٹو اجلاس کے بعد امریکی صدر کی ترکیے سے نکلنے کی حیران کن رپورٹ جاری کی تھی۔

امریکی اخبار نے انکشاف کیا تھا کہ گزشتہ ماہ دورہ ترکیہ سے ٹرمپ کی خفیہ واپسی ایران سے ملی دھمکیوں کی وجہ سے ہوئی، انقرہ ائیرپورٹ پر ٹرمپ کیمروں کے سامنے ائیرفورس ون میں سوار ہوئے تھے لیکن ٹرمپ کو خفیہ طور پر ائیرفورس ون سے کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے دوسرے طیارے پہنچایا گیا اور ٹرمپ ترکیے سے ائیر فورس کے سی 32 اے طیارے میں برطانیہ پہنچے۔

امریکی اخبار کے مطابق ائیرفورس ون میں صحافیوں کو کھڑکیوں کے شیڈ گرائے رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی، صحافی اور وائٹ ہاؤس کا عملہ یہ سمجھتا رہا کہ ٹرمپ ائیرفروس ون میں ہی موجود ہیں، البتہ یہ واضح نہیں کہ برطانیہ میں ٹرمپ کو واپس ائیرفورس ون طیارے میں کیسے پہنچایا گیا۔ یہ خبر تیزی سے ایک "میگا میم" بن گئی، صارفین نے ہیش ٹیگ اور ٹرمپ کی AI تصاویر کو سینڈوچ اور سلاد کے درمیان چھپا کر ان کا جی بھر کر مزاق اڑایا۔

ایئر فورس ون: ایک امریکی علامت جو منہدم ہوگئی
امریکی سیاسی ثقافت میں، "ایئر فورس ون" صرف ایک طیارہ نہیں ہے۔ یہ صدارتی طاقت، خودمختاری اور شان و شوکت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ جب ٹرمپ کیمروں کے سامنے اس پر سوار ہوتے ہیں، تو وہ درحقیقت اپنی طاقت کا اظہار کرتے ہیں اور امریکی سیکورٹی فورسز اس کو جاہ و جلال اور اپنی برتری کو ثابت کرنے کے لئے یہ پیغام دیتے ہیں کہ امریکہ کی ائیر فورس کا ائیر فورس ون ناقابل تسخیر ہے لیکن کیٹرنگ ٹرک پر ٹرمپ کے خفیہ سفر نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

فوڈ یا کیٹرنگ ٹرک؛ ذلت اور فرار کی علامت
ٹرمپ کے بلند بانگ دعووں کے پیش نظر جس میں وہ وہ کئی بار ایران کی نیوی اور ائیر فورس کو ختم کرنے کا میڈیا کے سامنے اظہار کرچکے ہیں۔ موجوہ خوفزدہ اقدام کئی پہلوؤں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ ٹرمپ کے مخالفین اس ذلت آمیز علامت کو استعمال کرتے ہوئے ان کی ناقابل تسخیر ہونے کے افسانے کو ہمیشہ کے لیے بکھیرنے میں کامیاب ہوگئے۔ میک ڈونلڈز کے کھانے میں چھپے ٹرمپ کی AI تصاویر نے "طاقت" کی داستان کو مضحکہ خیز بننے کی داستان سے بدل دیا۔ سیاست میں نرگسیت پسند کردار کے لیے مشہور ٹرمپ کے لئے اس سے زیادہ مضحکہ خیز اور مہلک کوئی چیز نہیں ہو سکتی ہے۔

امریکی صدر اور سنجیدہ لطیفہ
امریکہ کے سابق وفاقی اور ریاستی اٹارنی رون فلپکوسکی نے ٹویٹ کیا ہے کہ اگر آپ دنیا کی سب سے طاقتور فوج کو کنٹرول کرتے ہیں، لیکن ایک کوڑے کے ٹرک میں چھپ جاتے ہیں، تو آپ فاتح ہرگز نہیں ہیں۔
 
 
تحریر: راشد نقوی 
 
Read 5 times