Print this page

عالمی سائنسی اولمپیاڈ میں ایران کے آٹھ تمغے اور ایک عالمی پوزیشن

Rate this item
(0 votes)
عالمی سائنسی اولمپیاڈ میں ایران کے آٹھ تمغے اور ایک عالمی پوزیشن

 ایران کی طالبہ مہرانہ واشقانی فراھانی نے شارٹ ڈاکیومنیٹر فلم سیکشن میں عالمی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

یہ ایران کی قومی اولمپیاڈ ٹیم کی سب سے نمایاں کامیابی شمار ہوتی ہے۔

انفرادی ٹیسٹ کے حصے میں، شمیم ​​مولا قلی زادہ اور جواد نامجو نے ایک ایک چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ غزل غازی زادہ کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہیں۔

جواد نامجو نے "ارتھ سسٹم پروجیکٹ" (ESP) کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ بھی جیتا، اور "انٹرنیشنل ٹیم فیلڈ انویسٹی گیشن" (ITFI) کیٹیگری میں شمیم ​​ملا قلی زادے، جواد نامجو، غزل غازی زادہ، اور مہرانہ واشقانی فراھانی نے ایک ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

اسی مناسبت سے ایرانی ٹیم نے بین الاقوامی ارتھ سائنس اولمپیاڈ کے اس ایڈیشن کے انفرادی اور گروپ سیکشن میں مجموعی طور پر چاندی کے 2 اور کانسی 6 تمغوں سمیت 8 تمغے جیتے اور مختصر دستاویزی فلم کے زمرے میں دنیا میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

19واں بین الاقوامی ارتھ سائنس اولمپیاڈ (IESO 2026) 20 سے 27 اگست 2026 تک اٹلی کے شہر ٹورین میں منعقد ہوا جس میں 41 ممالک کے 160 سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔  

Read 4 times