Print this page

شہید سید حسن نصراللہ کی برسی پر ایران کے وزیر خارجہ کا پیغام

Rate this item
(0 votes)
شہید سید حسن نصراللہ کی برسی پر ایران کے وزیر خارجہ کا پیغام

 ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عرا‍قچی نے شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت کی دوسری برسی پراپنے پیغام میں کہا ہے جن ہستیوں کی جڑیں اقوام کی تاریخ میں ہوتی ہیں، ان کے افکار ہمیشہ باقی رہتے ہیں۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرّحمن الرّحیم

ولاتجسبنّ الذین قتلوا فی سبیل اللہ امواتاّ بل احیاء عند ربّھم یرزقون

  اس مرد مجاہد کی شہادت کو دوسال ہورہے ہیں جس کا نام لبنان اور مغربی ایشیا کی تاریخ نیز ناجائز قبضے کے خاتمے  کے لئے مجاہدت اورعلاقے کی اقوام کی کرامت، عزت اوراقتدار اعلی کے دفاع کے لئے کئی عشروں کی مجاہدت سے جڑا ہوا ہے۔ حزب اللہ کے سابق سربراہ سید حسن نصراللہ  علاقے کے سیاسی تغیرات میں برسوں نمایاں کردار ادا کرنے کے بعد،جرائم پیشہ صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہوگئے۔

 یہ وہ ہستی تھی جس نے علاقے کے بحرانوں اور جنگ اور قبضے کے دوران سیاست سیکھی اور وہ اس یقین پر قائم تھے کہ کسی بھی قوم کو، طاقت، دھمکی اور رعب وحشت کے ذریعے ہمیشہ  اس کے حق حکمرانی، عزت اور حق خود اختیاری سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ ان کا نام کسی جماعت یا سیاسی تحریک سے ماورا تھا علاقے کی معاصر تاریخ میں،  صیہونی حکومت کے ناجائز قبضے اور جرائم کے مقابلے میں استقامت و مقاومت کے عنوان سے ہمیشہ باقی رہے گا۔    
    ان کی شہادت اگرچہ حزب اللہ، لبنان اور دنیا کے سبھی حریت پسندوں کے لئے بہت بڑا نقصان ہے لیکن اس نے ایک بارپھر یہ تاریخی حقیقت ثابت کردی کہ ان انسانوں کے ختم ہونے سے ان کے افکار واقدار ہرگز ختم نہيں ہوتے کہ جن کی جڑیں اقوام کی تاریخ میں ہوتی ہیں۔

    لبنان، فلسطین اور علاقے کی تاریخ نے ثابت کردیا ہے کہ بنیادی سیاسی اور تاریخی مسائل کو شخصیات کے قتل،انہیں ختم کرکے اور رعب ووحشت کے ذریعے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ کیونکہ کسی بھی قوم کو اس کے لیڈران اور عظیم ہستیوں کوختم کرکے، اپنے حقوق اور کرامت کے مطالبے سے منصرف نہیں کیا جاسکتا۔     
 سید مقاومت کی شہادت کے بعد، دشوار حالات میں، شیخ نعیم قاسم کی جانب سے حزب اللہ کی قیادت کی سنگین ذمہ داری قبول کیا جانا، مقاومت اور حق کے مطالبے کی تحریک جاری رہنے کا ثبوت ہے۔
  شیخ نعیم قاسم کی قیادت کے دور نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ اصول پر یقین، سخت ترین اور پیچیدہ ترین حالات میں بھی استقامت، ثابت قدمی اور اپنے راستے پر پائیدار رہنے کی بنیاد ہوسکتا ہے۔
 شہید سید حسن نصراللہ کی دوسری برسی پر ہم انہیں اور سبھی شہدائے حزب اللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور شہیدوں کے لواحقین نیز لبنان کے باشرف عوام اور ان سبھی لوگوں کو تعزیت پیش کرتے ہیں جنہوں نے  اپنی سرزمین کی آزادی وخودمختاری اور عزت وشرف کے لئے ثابت قدمی کے ساتھ استقامت جاری رکھی ہے۔  

Read 7 times