Print this page

ایران پاکستان روابط کے استحکام پر زور

Rate this item
(0 votes)
ایران پاکستان روابط کے استحکام پر زور

 پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے پاکستان اور ایران کے روابط کے استحکام کو نظیر بتایا ہے  اور کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے روابط کی تقویت کا یہ عمل جاری رہے گا۔

انھوں نے آج اسلام آباد میں اپنی کابینہ کی نشست میں مشرق وسطیٰ کے تغیرات، آبنائے ہرمز  اور آبنائے باب المندب  نیز یمن اور سعودی عرب کے مسائل میں اپنے ملک کے موقف کی وضاحت کی۔  

میاں شہباز شریف نے ایران اور امریکا کے درمیان پاکستان کی ثالثی کے بارے میں کہا کہ اسلام آباد نے اس سلسلے میں اپنی صادقانہ کوششیں جاری رکھی ہیں اور دیگر برادر ملکوں کی مساعی کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انھوں ایران کے ساتھ پاکستان کے روابط کو دیرینہ اور برادرانہ قرار دیا اور کہا کہ  ایران کے ساتھ ہمارے ملک کے  روابط کے فروغ کا موجودہ عمل غیر معمولی اور بے نظیر ہے اوراسلام آباد تہران کے ساتھ روابط کے استحکام کا یہ عمل جاری رکھے گا۔  

میاں شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان مستقل طور پر رابطہ برقرار ہے اور فیلڈ عاصم منیر بھی امن واستحکام کے مشترکہ ہدف میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

Read 3 times