Print this page

قلب امریکا میں ایران کی جونیئر فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم کی تاریخی فتح

Rate this item
(0 votes)
قلب امریکا میں ایران کی جونیئر فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم کی تاریخی فتح

اسلامی جمہوریہ ایران کی انڈر 23 فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم چار گولڈ میڈل سمیت 9 تمغوں اور 180 پوائنٹ کے ساتھ ، لاس ویگاس ورلڈ فری اسٹائل ریسلنگ چیمپئن شپ جیت لی۔

انڈر 23  فری اسٹائل ریسلنگ چیپمئن شپ کے مقابلے، 16 سے 19 اکتوبر تک امریکا کے شہر لاس ویگاس میں انجام پائے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی انڈر 23  فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم نے چار سونے، ایک چاندی اور  چار کانسی کے تمغوں نیز 180 پوائنٹ کے ساتھ چیپمئن شپ جیت لی۔

 ایران کے اہورا خاطری نے 65 کلووزن کے مقابلے میں، مہدی یوسفی نے 79 کلووزن کے مقابلے میں، ابوالفضل رحمانی نے 92 وزن کے مقابلے میں اور ابوالفضل محمد نژاد نے 125 کلووزن کے مقابلے میں سونے کے تمغے، ابراہیم الٰہی نے 70 کلووزن کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ اورابراہیم خواری نے 61 کلووزن کے مقابلے میں، علی کرم پور نے  74 کلووزن کے مقابلے میں، رضا افشار نے 86 کلووزن کے مقابلے میں اور محمد مبین عظیمی نے 97 کلووزن کے مقابلے  میں  کانسی کے تمغے حاصل کئے۔

لاس ویگاس انڈر 23 فری اسٹائل ورلڈ ریسلنگ چیپمئن شپ میں ایران 180 پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر، روس 171 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور امریکا 104 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے  نمبر پر رہا۔  

Read 5 times