Print this page

ایران کی تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدیں کھلی ہیں، پاکستان میں ایرانی سفیر

Rate this item
(0 votes)
ایران کی تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدیں کھلی ہیں، پاکستان میں ایرانی سفیر

 پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ایران اور پاکستان کے درمیان سرحدیں بند کیے جانے سے متعلق رپورٹس پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بات یہ ہے کہ اس وقت ایران کی جانب سے پاکستان کو ایرانی مصنوعات، بشمول مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی)، کی برآمدات پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں ہے۔ ایران کی تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدیں کھلی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ظاہر ہے کہ موجودہ حالات میں ہمسایہ ممالک، بالخصوص برادر ملک پاکستان کے لیے سرحدیں بند کرنا نہ تو منطقی ہے اور نہ ہی کسی بھی فریق کے مفاد میں ہے۔

امیری مقدم نے مزید کہا کہ دوسری بات یہ ہے کہ ایران سے درآمدات کے لیے پاکستان کے طریقۂ کار ’’الیکٹرانک فارم‘‘ (E-Form) کے نفاذ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن کے باعث عملاً تاجروں کے لیے ایران سے پاکستان سامان بھیجنا ناممکن ہو گیا ہے۔ اس وقت اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے پاکستانی فریق کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔

Read 2 times