Print this page

اسرائیل میں بہائیت کے مرکزی ہیڈ کواٹر کے پیچھے کیا راز پوشیدہ ہے؟

Rate this item
(0 votes)
اسرائیل میں بہائیت کے مرکزی ہیڈ کواٹر کے پیچھے کیا راز پوشیدہ ہے؟

امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ نے امریکہ کی جانب سے اسلامی جمہوری ایران کے جاسوسوں اور اسلامی جمہوریہ کے حدود تجاوز کر نے والوں کے دفاع کے سلسلہ سے ۱۷ رمضان المبارک ۱۴۰۳ ھ مطابق ۲۸ جون ؁۱۹۸۳ حکومت کے ذمہ داروں کے درمیان ایک خطاب کیا ، جس میں آپ نے اس وقت کے امریکی صدر جمہوریہ کی جانب سے ساری دنیا سے بہائیوں کے لئے مدد کی گہار لگانے کے سلسلہ سے اس بات کی وضاحت کی کہ بہائیوں کی جانب سے امریکی صدر جمہوریہ کی یہی حمایت انکے جاسوس ہونے اور امریکیوں کے بہائیوں سے مفاد کے وابستہ ہونے کو بیان کرتی ہے ۔
امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ نے رونالڈ ریگن کی تقریر کہ جسے بعض ریڈیو اسٹیشنز نے نشر کیا کے مضمون کو بیان کرتے ہوئے کنایہ آمیز انداز میں کہا: یہ لوگ چونکہ مظلوم ہیں اور بالکل بھی جاسوس نہیں ہیں، مذہبی مراسم کے علاوہ کسی چیز میں مشغول نہیں رہے، اس پر ایران نے انکے انہیں مذہبی رسومات کی وجہ سے ۲۲ لوگوں کو پھانسی کی سزا سنائی ہے، یہ وہ بات ہے جس کی بنا پر ریگن نے ساری دنیا سے مدد کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ یہ لوگ جاسوس نہیں ہیں ، یہ ایسے سیدھے سادے لوگ ہیں جنکی کسی بھی کام میں کوئی شمولیت یا دخالت نہیں ہے اپنی تقریر میں امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ نے اس بات کو بیان کرنے کے بعد بہت سنجیدگی کے ساتھ انکی پھانسی کی سزا کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے فرمایا: ’’ ہم نے ہرگز انکے بہائی ہونے کی وجہ سے انہیں قید وحبس کا حکم نہیں دیا بلکہ انکے ساتھ کچھ مسائل رہے ہیں، یوں بھی بہائی کوئی مذہب نہیں ہے بلکہ بہائی ایک پارٹی ہے، ایسی پارٹی جسکی ماضی میں برطانیہ حمایت کرتا رہا ہے اور اب امریکہ نے اسے اپنی چھتر چھایہ میں لیا ہوا ہے یہ لوگ جاسوس بھی ہیں اور دیگر لوگوں کی طرح انکے عقائد میں بھی انحراف پایا جاتا ہے، یہاں پر مسئلہ تو یہ ہے کہ انکے طرفدار جناب ریگن صاحب آپ جیسے لوگ ہیں اور یہ اس بات کی دلیل ہے کہ انکی ایک مبہم و خاص صورت حال ہے، ہمارے دشمنوں کو فائدہ پہنچانے میں انکا کردار اس کے علاوہ کیا ہوگا کہ ہماری مخبری کریں اور ہمارے اسرار کو دشمنوں تک منتقل کریں، اور ایرانی قوم و حکومت کے درمیان انکے ساتھ جاسوسی کریں ۔
سچ تو یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ کے معمار و بانی کا جوہر کلام یہ ہے کہ بہائیوں کے ساتھ مقابلہ آرائی کی وجہ انکے عقائد کے انحراف کے علاوہ اور ماورا اسکے کے یہ بنیادی طور پر بہائیت کوئی مذہب نہیں ہے اور یہ ایک گمراہ و منحرف فرقہ ہے، در اصل یہ ہے کہ یہ امریکہ اور اسرائیل کی جاسوسی کرتے ہیں اور اسی وجہ سے امریکہ و اسرائیل بہائیوں کی حمایت کرتے ہیں ۔ اور اسلامی انقلاب کے ۴۰ سال گزر جانے کے بعد بھی اپنی ڈگر پر یہ کھیل جاری ہے اسلامی انقلاب کے چالیس سال گزر جانے کے بعد بھی یہی کھیل جاری ہے اور بہائی فرقہ کہ جسکا مرکزی دفتر اور ہیڈ کواٹر مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کے حیفا شہر میں ہے، اسرائیل اور امریکہ کے لئے جاسوسی کر رہا ہے اور اس گمراہ فرقہ سے مقابلہ آرائی و تقابل کی بنیادی وجہ یہی امام خمینی رضوان اللہ تعالی کے وہ خدشات ہیں جنہیں آپ نے اس فرقے کے بارے میں بیان کیا ہے ۔
.صحیفه امام خمینی، ج۱۷،ص۴۵۹

بہائیت جنگی عزائم رکھنے والے کارزار پسند اسرائیل کی خدمت میں
گزشتہ چند دنوں قبل اسرائیل کے خود ساختہ جعلی ملک کے نام نہاد وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے اسرائیلی سلامتی و تحفظ کے کالج کے اسٹوڈینس سے ملاقات کے دوران اس بات کا دعوی کیا کہ ’’ فی الوقت دنیا کی واحد ایسی فوج جو اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے اسرائیل کی فوج ہے ‘‘۔
لائق توجہ ہے کہ بہائی فرقہ کا صدر دفتر اسرائیل میں ہے اور صہیونیوں کی ممکل حمایت و پشت پناہی میں اپنا کام کر رہا ہے ، بہائی ہر ۱۹ دن میں اپنے دفتری چارٹ کے مطابق ’’ ضیافت و دعوت‘‘ کے تحت اپنے تمام تر تعلقات و روابط اور اپنی کارکردگی و اپنے ترویجی وتشہیری کاموں حتی دوستانہ تعلقات و لین دین کو اوپر رپورٹ کرتے ہیں اور اس پروگرام میں حاصل ہونے والی تمام ہی معلومات اسرائیل کو ارسال کر دی جاتی ہیں، یہ اطلاعات ایک ایسے ملک کو پہنچتی ہیں جو واضح طور پر اسلامی جمہوریہ ایران سے مقابلہ کی بات کر تا ہے۔
ہرچند بہائیت کا دعوی ہے کہ اسکے صدر دفتر کے مقبوضہ فلسطین میں ہونے کے باوجود اسکا کوئی تعلق بھی وہاں کے سیاست مداروں سے نہیں ہے اوریہ دفتر محض جغرافیائی طور پر اس خطے میں واقع ہے، لیکن نیتن یاہو کی جانب سے اس دفتر سے متعلق افراد سے ملنا اور انکا نیتن یاہو سے ملاقات کرنا مرغے کی ایسی دم ہے جو چھپائےنہیں چھپتی اور اس دعوے کو باطل کر دیتی ہے کہ ہم نے مرغا چوری نہیں کیا ہے ہم قسم کھا سکتے ہیں، ایسے میں جو مرغے کی دم کو آستین سے باہر دیکھ رہا ہے وہ قسم پر کیونکر یقین کر سکتا ہے۔ اس طرح یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ بہائی بالقوہ طور پر اسرائیل کی مخبری کرنے والے عناصر کے طور پر کام کر رہے ہیں جو اسلامی جمہوریہ کے معاشرے کی مختلف سطحوں میں رسوخ کر کے اسلامی جمہوریہ کی حاصل ہونے والی اطلاعات کو دشمنوں تک منتقل کرتے ہیں ۔
اس وقت ملک کے حساس حالات کے باوجود ، اور اسرائیلی حکام کی جانب سے جنگ کی طرف اکسانے والی باتوں اور جنگ خواہانہ زبان استعمال کرنے کے باوجود ضروری ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ذمہ داران چھوٹے چھوٹے جاسوسی کے نیٹ ورکس کی نقل و حرکت کو لیکر حساس رہیں، اس لئے کہ جب اس سے پہلے بہائیوں کی جانب سے اسرائیل کی طرف خفیہ معلومات کا تبادلہ ہوتا تھا اور اس پر اعتراض ہوتا تھا تو یہ دعوی کیا جاتا کہ ساری معلومات اسرائیل ارسال نہیں کی جاتی ہیں بلکہ انہیں بہائیوں کے صدر دفتر بھیجا جاتا ہے، لیکن یہ بات ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ بہائیوں کا یہ صدر دفتر صہیونی رجیم کے اہلکاروں اور حکام کی جانب سے دائمی طور پر زیر نظر رہتا ہے اور اسکی تفتیش ہوتی رہتی ہے ۔

بہائی نظام اسلامی جمہوریہ ایران میں رسوخ و نفوذ اور جاسوسی کے درپے
گمراہ بہائی فرقہ بہت ہی سسٹمیٹک طریقے سے اپنے جاسوسی کے کاموں کو انجام دیتا ہے اور یہ لوگ اپنے مشن کو عملی کرنے کے لئے اندر در آنے کی فضاوں کو تلاش کرتے رہتے ہیں ۔ اور انکا طریقہ کار یہ ہے کہ ’’بیت العدل اعظم ‘‘نامی شورا کی جانب سے (بہائیوں کا اسرائیل میں واقع صدر دفتر ) ان خفیہ اطلاعات کے بل پر جو بہائیوں کی جانب سے وہاں بھیجی جاتی ہیں ایسی فضاوں کی نشاندہی کی جاتی ہے جہاں سے گھس کر اپنا کام کیا جا سکے نیز اس شوری کی جانب سے اندر گھسنے کے لئے ضروری رخنوں کی نشاندہی کے ساتھ ایسی ہدایات بھی پیش کی جاتی ہے جنہیں بیت العدل کی جانب سے ارسال کئے گئے پیغامات کا نام دیا جاتا ہے اور یہ وہ پیغامات ہوتے ہیں جنہیں بہائیوں کی جاسوسی سے متعلق اور انکی تشہیری و ترویجی فعالیت سے متعلق ہدایات کے طور پر بہائیوں تک پہنچایا جاتا ہے ۔
مثال کے طور پر ۲۸ سمبر ۲۰۱۰؁ کو جاری ہونے والے ایک پیغام میں جسے اس گمراہ فرقے کے ایک دراز مدت پروگرام کی ایک کڑی کے طور پر پیش کیا گیا ہے ، اس پیغام میں ایسے دیہاتی علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں بہاہیت کو لیکر اور اسکے ڈھانچے کو لیکر کوئی جانکاری نہیں پائی جاتی ہے اور اس پیغام میں انہیں علاقوں کو ایسی اہم فضا کے طور پر پیش کیا گیا ہے جہاں یہ گمراہ فرقہ اپنی فعالیت انجام دے سکتا ہے من جملہ تشہیری و ترویجی کاموں کے ساتھ ان علاقوں کو جاسوسی کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اگرچہ بہائیت کی جانب سے جاری ہونے والے پیغامات کو اس نام سے پیش کیا جاتا ہے کہ یہ وہ پیغامات ہیں جو بہائیت کے دنیا بھر میں پیروکاروں کے لئے ارسال کئے گئے ہیں لیکن بالکل واضح ہے کہ ان پیغامات کا ہدف و نشانہ اسلامی ممالک اور خاص طور اسلامی جمہوریہ ہے اس لئے کہ بہائی اپنے وجود کا سرچشمہ ایران ہی کو سمجھتے ہیں ۔ بیت العدل کی جانب سے جاری ہونے والے بہت سے پیغامات اور ہدایتوں میں من جملہ ۲۰۱۰؁ کے ۲۸ سمبر کو جاری ہونے والے پیغام میں بھی یہی کہا گیا ہے کہ مختلف دیہاتوں میں پھیل جائیں اور لوگوں کو اس فرقے کے سسٹم میں داخل کریں اور اس طرح اپنے فرقے کی تبلیغ و ترویج سے متعلق فعالیت کے دائرہ کو پھیلا دیں۔
اس پیغام کے ایک حصہ میں ملتا ہے ’’ اگر اس کام کا ایک نمونہ کسی ایک علاقہ میں تاسیس ہو گیا تو تیزی کے ساتھ دوسرے ہم جوار دیہاتوں میں پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے‘‘ در حقیقت بہائیوں نے اس لئے اپنے کاموں کے لئے دیہاتوں کا انتخاب کیا ہے کہ یہاں کی فضا انکے مقاصد تک پہنچنے کے لئے مناسب ہے اور وہ یہ چاہتے ہیں کہ اس فضا کو اپنی کارکردگی کا محور بناتے ہوئے لوگوں کی نظروں سے دور اپنی جاسوسی مہم کو وسعت بخشیں ۔ اب یہ اسلامی جمہوریہ کی خفیہ ایجنسیز اور قومی سلامتی سے متعلق مراکز اور ادارہ جات پر ہے کہ وہ اس گمراہ و خطرناک فرقے کے بارے میں اس طرح وارد عمل ہوں کہ لوگوں کی سہولت اور انکے چین و سکون پر حرف نہ آئے اور قومی سلامتی کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے ایسے اقدام کئے جا سکیں جنکے چلتے اس فرقے کی تبلیغ و ترویج کا شکار ہو کر اس کی طرف مائل ہونے والے افراد کو اس میں شامل ہونے سے روکا جا سکے ۔

Read 1931 times