Print this page

روس میں ایرانی سفیر: میناب کے بچوں کی شہادت انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں کی رسوائی کا ثبوت

Rate this item
(0 votes)
روس میں ایرانی سفیر: میناب کے بچوں کی شہادت انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں کی رسوائی کا ثبوت

 کاظم جلالی نے جمعہ کے روز ایکس  ایک پوسٹ  میں لکھا: عالمی یوم اطفال پر، میناب اسکول کی خالی نشستیں، لامرد کا خاموش ہال اور غزہ کے کھنڈرات دنیا کے سوئے ہوئے ضمیر کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا: یہ بچے  ہیں جو کل کی امیدوں کے ساتھ اسکول اور کھیل کے میدان میں گئے تھے لیکن جرم اور جارحیت کے باعث آسمانی ہو گئے۔

روس میں ایران کے سفیر نے لکھا: ان شہید فرشتوں کے نام اور مظلومیت ہمیشہ کے لیے انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں کی رسوائی کا ثبوت رہے گی۔

اس سے قبل روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے میناب کے شجرہ طیبہ اسکول پر امریکی-صہیونی دشمن کے  حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا: مغرب نے (اس جرم  کی طرف سے ) آنکھیں بند کر لیں، انہوں نے اسے نہیں دیکھا۔ جبکہ یہ ایک حقیقی بمباری تھی اور حقیقی بچے مارے گئے۔

عالمی یومِ اطفال ہر سال 20 نومبر کو، بچوں کے حقوق کے کنونشن کی منظوری کی سالگرہ کے موقع پر منایا جاتا ہے۔

روس میں ایرانی سفیر: میناب کے بچوں کی شہادت انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں کی رسوائی کا ثبوت

 اس سال یونیسیف کا عالمی نعرہ "میرا دن، میرے حقوق، میرا مستقبل" ہے جو تمام بچوں کے لئے محفوظ زندگی، تعلیم اور روشن مستقبل کے حق پر زور دیتا ہے۔

میناب، غزہ، لبنان اور یمن کے غم زدہ خاندانوں کے لیے، عالمی یوم اطفال ان بچوں کی یاد دلاتا ہے جو اب گھر نہیں لوٹیں گے، وہ نشستیں جو ہمیشہ کے لیے خالی رہ گئیں اور وہ خواب جو جنگ کے ملبے تلے دفن ہو گئے وہ بچے جن کی واحد خواہش سکون سے زندگی تھی لیکن انہیں بڑے ہونے کا موقع بھی نہیں ملا۔

Read 78 times