جنگ اور دہشت گردی کی قیمت چکانا پڑتی ہے، اب آپ کی باری ہے، محسن رضائی کا یورپی ممالک کو انتباہ

Rate this item
(0 votes)
جنگ اور دہشت گردی کی قیمت چکانا پڑتی ہے، اب آپ کی باری ہے، محسن رضائی کا یورپی ممالک کو انتباہ

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں یورپی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ابھی کل ہی یورپ صہیونی حکومت کی گھناؤنی کارروائیوں پر فخر کر رہا تھا، لیکن آج ایران کے ساتھ جنگ پر آنے والے اربوں ڈالر کے اخراجات پر چیخ و پکار کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ جنگی جرائم پر تالیاں بجا رہے تھے تو کیا آپ نے سوچا بھی تھا کہ ان کے نتائج آپ کو بھی بھگتنا پڑیں گے؟

انہوں نے کہا کہ جنگ اور دہشت گردی کی قیمت چکانا پڑتی ہے، اب آپ کی باری ہے کہ اس کی قیمت ادا کریں۔

Read 25 times