نفس کی پیروی انسان اورخدا کےدرمیان جدائی کا سبب ہے

Rate this item
(0 votes)
نفس کی پیروی انسان اورخدا کےدرمیان جدائی کا سبب ہے

رپورٹ کےمطابق حوزہ علمیہ اصفہان کے معلم اخلاق آیت اللہ محمد رضا ناصری نےماہ مبارک رمضان میں اپنےدرس اخلاق میں اللہ تعالی کی بارگاہ اور ائمہ معصومین علیہم السلام سے معرفت کے حصول کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ، ائمہ معصومین علیہم السلام اورانسان کے درمیان مستحکم ارتباط انسان کی ترقی اور سربلندی کا باعث بنتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ نفس کی پیروی خدا اورانسان کے درمیان دوری کا سبب بنتی ہے اورانسان کو حقیقی راستے سے دورکردیتی ہے اورپھرخوبیوں سے یہ دوری دنیا اورآخرت میں شقاوت اور بدبختی کا سبب بنتی ہے۔

آیت اللہ ناصری نےکہا ہے کہ ہمیں اپنے آپ کو دنیاوی مسائل اورمادیات میں مشغول نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ آخرت سےغفلت کا باعث بنتا ہے ۔ لہذا اس دنیا میں اپنی ضرورت کے مطابق اپنی معیشت کے لیے کام کرنا چاہیے اوردنیا اوراس کی رنگینیوں کے دھوکے میں نہیں آنا چاہیے۔

انہوں نے گناہ کے ترک کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ گناہ اورمعصیت انسان کو اپنے معبود کے ساتھ مضبوط ارتباط قائم کرنے سے دورکردیتی ہے ۔

حوزہ علمیہ اصٖفہان کےمعلم اخلاق نے مزید کہا ہےکہ لوگوں کی عزت وآبرو سے نہیں کھیلنا چاہیے کیونکہ اس قسم کے گناہ قابل بخشش نہیں ہیں لہذا اس شخص کی رضایت کو حاصل کرنا چاہیے۔

انہوں نے صبر کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ روزہ انسان کو صبر وشکیبائی کی تعلیم دیتا ہےکہ صبرکا ایک مصداق مشکلات کے مقابلے میں صبرکرنا ہے کیونکہ اس سے انسان سربلند ہوتا ہے۔

 

Read 2569 times