ایرانی بحریہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق، جمعہ کی صبح آبنائے ہرمز کے مشرقی علاقوں میں حرکت کرنے والی دشمن کی ایک بغیر عملے کی کشتی کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انتباہات اور ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے، اپنے ٹریکنگ سسٹمز بند کر کے آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں ممنوعہ اور غیر محفوظ راستے سے گزرنے و الے دشمن کے دو بحری جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے اور ان میں آگ لگ گئی۔
ایرانی بحریہ کے بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئي ہے کہ غیر مجاز آمد و رفت اور حفاظتی و سمندری انتباہات کو نظر انداز کرنے کے نتائج کی مکمل ذمہ داری مذکورہ آئل ٹینکر مالکان پر عائد ہوتی ہے۔
بیان میں دشمن کو خبردار کیا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی نگرانی والے علاقوں میں کسی بھی قسم کی نقل و حرکت، دراندازی یا اشتعال انگیز کارروائی کا جواب فیصلہ کن اور مناسب انداز میں دیا جائے گا۔




















![جناب خدیجہ کبری[س] کی سیرت](/ur/media/k2/items/cache/ef2cbc28bb74bd18fb9aaefb55569150_XS.jpg)
