محسن رضائی نے المیادین ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ابتدائی جواب ایران کے لیے قابل قبول نہیں تھا اور تہران اسے فریب پر مبنی سمجھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنی سات شرائط پر امریکی حکومت کے واضح جواب کا منتظر ہے۔
ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے زور دیا کہ ایران کی پیش کردہ سات شرائط اس کے عوام کے حقوق کے دائرے میں آتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان شرائط پر عمل درآمد تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔
محسن رضائی نے ایران اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے درمیان ممکنہ ملاقات سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
انہوں نے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رہنے اور قطر میں کسی اجلاس کے انعقاد سے متعلق امریکی حکام کے دعوؤں کو بھی جھوٹ قرار دیا۔
محسن رضائی کے مطابق، ایسے دعوؤں کی تشہیر کا مقصد اقتصادی دباؤ کم کرنا اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نیچے لانا ہے۔




















![جناب خدیجہ کبری[س] کی سیرت](/ur/media/k2/items/cache/ef2cbc28bb74bd18fb9aaefb55569150_XS.jpg)
