ایران کے ساتھ جنگ بندی برقرار ہے، مزید جنگ نہیں چاہتے، امریکی وزیر جنگ

Rate this item
(0 votes)
ایران کے ساتھ جنگ بندی برقرار ہے، مزید جنگ نہیں چاہتے، امریکی وزیر جنگ

 امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگست نے پینٹاگون میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم نہیں ہوئی اور یہ اس وقت بھی برقرار ہے، جبکہ امریکہ صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

الجزیرہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکہ کو امید ہے کہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے، اور سمندری تجارت جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ جنگ کا خواہاں نہیں ہے اور آبنائے ہرمز میں شروع کیا گیا منصوبہ عالمی تعاون کا متقاضی ہے۔

پیٹ ہیگست نے یہ دعوی بھی کیا کہ امریکہ ایران سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنے اقدامات میں احتیاط برتے تاکہ صورت حال جنگ بندی کی خلاف ورزی کی حد سے نیچے رہے۔

دوسری جانب امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ جنرل ڈین کین نے بھی بیان دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ ممالک جو آبنائے ہرمز میں مفادات رکھتے ہیں، آگے بڑھیں۔

انہوں نے دعوی کیا کہ ایران نے جنگ بندی کے اعلان کے بعد 10 بار امریکی افواج پر حملے کیے، تاہم یہ حملے اس سطح تک نہیں کہ امریکہ دوبارہ جنگی کارروائیاں شروع کرے۔

Read 26 times