سنیٹر اسحاق ڈار: ایران امریکا سمجھوتے کے استحکام کی ہر کوشش کی حمایت کریں گے

Rate this item
(0 votes)
سنیٹر اسحاق ڈار: ایران امریکا سمجھوتے کے استحکام کی ہر کوشش کی حمایت کریں گے

 پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے  ایران امریکا سمجھوتے پر اتفاق کا خیر مقدم کیا ہے۔

 انھوں نے مابقی مسائل کے حل کے لئے مذاکرات جاری رہنے کی خبر دیتے ہوئے، کہا کہ اسلام آباد معاہدے کے استحکام کے لئے کی جانے والی ہر کوشش کی حمایت کرے گا۔

 سینیٹراسحاق ڈار نے کہا کہ یہ پیشرفت، تصادم کے بجائے گفتگو کے انتخاب کے لئے دوست ملکوں کے اجتماعی عزم اور    پائیدار سفارتی افہام و تفہیم کی قوت کا ثبوت ہے۔

Read 36 times