آبنائے ہرمز میں امریکی دشمن کی اسمارٹ آبدوز کا کامیاب شکار

Rate this item
(0 votes)
آبنائے ہرمز میں امریکی دشمن کی اسمارٹ آبدوز کا کامیاب شکار

 پاسداران انقلاب نے اپنے بیان نمبر 12 میں بتایا ہے کہ اس کی نیول فورس  کے جوانوں نے آج ایک آپریشن کے دوران آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکی دہشت گرد فوج کی ایک جدید ترین اسمارٹ آبدوزDive-LD کو پیچیدہ آپریشن کے دوان اپنی گرفت میں لیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سمارٹ آبدوز دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس تھی اسے 2025 میں امریکی دہشت گرد فوج کے حوالے کیا گیا تھا۔یہ آبدوز مال غنیمت کے طور پر ایران کے پاس ہے اور بہت  جلد اس کی تصاویر جاری کردی جائیں گی۔

Dive-LD خود کار آبدوز امریکی کمپنی Anduril Industries کی ایک پروڈکٹ ہے، جسے پہلی آبدوز 2025 میں امریکی بحریہ کے سب سرفیس سسٹمز یونٹ کو فراہم کی گئی تھی۔ یہ آبدوز تقریباً 5.8 میٹر لمبی اور تقریباً تین ٹن وزنی ہے اور اسے آزادانہ طور پر گہرے پانی میں طویل مشن انجام دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

Dive-LD   دس دن تک پانی کے اندر  رہ سکتی ہے، 6,000 میٹر کی گہرائی تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ماڈیولر ڈیزائن اور 3D پرنٹ شدہ حصے مختلف قسم کے سینسرز اور مشن پے لوڈز کی تیزی سے تنصیب کی اجازت دیتے ہیں۔

سمندر میں جاسوسی اور نگرانی، اوشینوگرافی ، بارودی سرنگوں کا پتہ لگانا، سب میرین کیبلز اور پائپ لائنوں کا معائنہ، سب میرین جنگ میں اور معلومات کی ترسیل میں معاونت اس کے اہم ترین مشنوں میں شامل ہیں۔

خود کاری ، پائیداری ، اور مشن کی تبدیلی Dive-LD کی بنیادی طاقت شمار ہوتی ہے۔

Read 66 times