جنگ شروع کریں گے تو تباہ کن جواب ملے گا، جنرل محسن رضائی کا امریکہ کو انتباہ

Rate this item
(0 votes)
جنگ شروع کریں گے تو تباہ کن جواب ملے گا، جنرل محسن رضائی کا امریکہ کو انتباہ

 میجر جنرل محسن رضائی نے ایک بیان میں امریکی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن میں یہ پیغام کس تک پہنچایا جائے کہ اگر ایران کے خلاف جنگ چھیڑی گئی تو اس کا ’تباہ کن جواب‘ دیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا، ’آپ جنگ بھی ہار گئے اور الیکشن بھی۔ وینس شکست تسلیم کر چکے ہیں، روبیو اقتدار سے باہر ہونے والے ہیں، ہیگستھ کو برطرف کیے جانے کی بات ہو رہی ہے اور سینٹکام کا کمانڈر اب پوڈکاسٹر بن چکا ہے۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’تو واشنگٹن میں آخر یہ پیغام ہم کس تک پہنچائیں؟ جنگ شروع کریں گے تو آپ کو تباہ کن جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘

جنگ شروع کریں گے تو تباہ کن جواب ملے گا، جنرل محسن رضائی کا امریکہ کو انتباہ

Read 117 times