ایران کی فضاؤں میں نشانہ بننے والے امریکی ہیلی کاپٹر کے متعدد اہلکار زخمی ہوئے، امریکی میڈیا

Rate this item
(0 votes)
ایران کی فضاؤں میں نشانہ بننے والے امریکی ہیلی کاپٹر کے متعدد اہلکار زخمی ہوئے، امریکی میڈیا

 گذشتہ روز ایران میں امریکی جنگی جہاز گرنے کے بعد پائلٹ کو بچانے کے لیے آنے والے ہیلی کاپٹرز خود حادثات کا شکار ہوگئے۔ امریکی میڈیا نے حادثات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی فضاؤں میں نشانہ بننے والے امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کے متعدد اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

امریکی چینل CBS News نے اس واقعے کی نئی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر ایف-15 جنگی طیارے کے پائلٹ کو بچانے کے لیے بھیجا گیا تھا اور جمعہ کے روز متعلقہ علاقے میں موجود تھا۔ اسی دوران اس ہیلی کاپٹر کی جانب فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اس کے متعدد عملے اور اہلکار زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ ہیلی کاپٹر ایف-15 کے حادثے سے متعلق تلاش اور امدادی کارروائی انجام دے رہا تھا کہ اسے نشانہ بنایا گیا، اور تازہ رپورٹس کے مطابق حملے کے باعث اس کے کچھ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (AP) نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع عملی طور پر اس مقام سے آگاہ نہیں جہاں ایف-15 جنگی طیارہ گرائے جانے کے بعد اس کا دوسرا پائلٹ لاپتا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے امریکی ایوان نمائندگان کی مسلح افواج کمیٹی کو اطلاع دی ہے کہ طیارہ گرائے جانے کے بعد لاپتا ہونے والے دوسرے فوجی کی صورتحال تاحال واضح نہیں ہوسکی۔

Read 104 times