یمن میں انصاراللہ کی بڑی کامیابی

Rate this item
(0 votes)
یمن میں انصاراللہ کی بڑی کامیابی

 یمن کی مستعفی حکومت کے چار فوجی ذرائع نے آج  جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ انصاراللہ نے تاریخی اور ساحلی شہر المخا پوری طرح اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

مذکورہ ذرائع کا کہنا ہے کہ المخا پر قبضے کے بعد  آبنائے باب المندب پر جوعالمی جہاز رانی  کی اہم ترین  گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، انصاراللہ کا کنٹرول مکمل ہوجانے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

 یمن کی مستعفی حکومت کے ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کردی ہے کہ انصاراللہ کے جوانوں نے، بحیرہ احمر کے اسٹریٹیجک جزائر حنیش پر حملے شروع کردیئے  ہیں۔

دوسری طرف سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی افواج پیچھے ہٹ کر جنوب اور باب المندب کے قریب واقع شہر ذوباب کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں یمن کی قومی فوج اور سعودی عرب سے وابستہ حکومت کے حامی اتحاد کے فوجیوں کے درمیان جنگ نے شدت اختیار کرلی ہے اور جنگ کا ایک نیا محاذ کھل گیا ہے جس سے عالمی سطح پر توانائی کی سلامتی اور ثبات کے خطرے میں پڑجانے کے خدشات بڑھتے جارہے ہیں۔

Read 119 times