آبنائے ہرمز میں ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والے دو آئل ٹینکر حادثے کا شکار

Rate this item
(0 votes)
آبنائے ہرمز میں ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والے دو آئل ٹینکر حادثے کا شکار

 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والے دو آئل ٹینکرز، جو آبنائے ہرمز کے مشرقی اور مغربی حصے میں غیر محفوظ اور ممنوعہ راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے، حادثے کا شکار ہوگئے اور آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں روک دیے گئے۔

سپاہ نیوز کے حوالے سےارنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران کی بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والے دو آئل ٹینکرز، جن میں سے ایک آبنائے ہرمز کے مشرقی اور دوسرا مغربی علاقے میں غیر محفوظ اور غیر قانونی راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا، حادثے کا شکار ہوگئے اور آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں روک دیے گئے۔ ان دونوں آئل ٹینکرز نے اپنے تمام نیویگیشن اور لوکیشن سسٹم بند کر رکھے تھے اور امریکی دہشت گرد فوج کی حمایت سے آبنائے ہرمز کے غیر قانونی راستے سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔

سپاہ کی بحریہ نے کہا کہ متعدد ریڈیو انتباہات کے باوجود ان دونوں آئل ٹینکرز نے توجہ نہیں دی، غیر محفوظ علاقے میں داخل ہوئے اور حادثے کا شکار ہوکر آبنائے ہرمز کے جنوبی ساحلوں کے قریب روک دیے گئے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو روکنے اور ان میں آگ لگنے کے واقعات امریکی دہشت گرد فوج کی شرانگیزی، ایرانی ضوابط سے لاپروائی اور ان کی خلاف ورزی کا نتیجہ ہیں۔

Read 36 times