دشمن نے مزید حملے کئے تو دروازہ جہنم کھول دیں گے، جنرل عبداللہی کا انتباہ

Rate this item
(0 votes)
دشمن نے مزید حملے کئے تو دروازہ جہنم کھول دیں گے، جنرل عبداللہی کا انتباہ

خاتم‌الانبیا سینٹرل ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر جنرل علی عبداللهی نے امریکہ اور صہیونی حکومت کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دشمن نے ایرانی تنصیبات پر مزید جارحیت کی تو ایران کی مسلح افواج دشمن کے تمام بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنائیں گی اور یہ حملے محدود نہیں ہوں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے مسلسل ناکامیوں کے بعد بوکھلاہٹ، غصے اور غیر متوازن کیفیت میں ایران کے بنیادی ڈھانچوں اور قومی سرمایہ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی مسلح افواج ملت کے حقوق کے دفاع اور قومی سرمایہ کی حفاظت کے لیے ایک لمحہ بھی غفلت نہیں کریں گی اور ہر جارح کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

جنرل عبداللهی نے تاکید کی کہ اگر امریکی-صہیونی دشمن نے کوئی حملہ کیا تو ایران، امریکہ کی دہشت گرد فوج کے زیرِ استعمال تمام بنیادی ڈھانچوں کے ساتھ ساتھ صہیونی حکومت کے انفراسٹرکچر کو بھی بغیر کسی رحم کے تباہ کن اور مسلسل حملوں کا نشانہ بنائے گا۔

Read 27 times