یمن کے حجہ صوبے میں سعودی جاسوس ڈرون مار گرایا گیا

Rate this item
(0 votes)
یمن کے حجہ صوبے میں سعودی جاسوس ڈرون مار گرایا گیا

 یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی فوج کے ایک اور جاسوس ڈرون کو یمن کی فضائی حدود میں مار گرایا ہے۔

یحیی سریع نے بتایا کہ یمنی مسلح افواج نے اللہ کی مدد سے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے کاریال طرز کے مسلح جاسوس ڈرون کو حجہ صوبے کی فضائی حدود میں نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق گزشتہ عرصے کے دوران یمن کی فضائی حدود میں سعودی جاسوس ڈرونز کو مار گرانے کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔

اس سے قبل جنرل یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا تھا کہ یمنی فورسز نے سعودی دشمن سے وابستہ CH-4 طرز کے ایک مسلح جاسوس ڈرون کو صوبہ الجوف کے اوپر ایک دشمنانہ مشن انجام دیتے ہوئے مار گرایا۔

انہوں نے کہا تھا کہ مذکورہ ڈرون 12 گھنٹوں کے دوران مار گرایا جانے والا دوسرا اور 24 گھنٹوں کے دوران چوتھا ڈرون تھا، جسے نشانہ بنایا گیا۔

Read 98 times