قبا كي مسجد ( اسلام کی پہلی مسجد)

Rate this item
(1 Vote)

قبا مدینہ منورہ کے جنوب میں بالائی علاقہ ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آله و سلم جب ہجرت فرما کر مدینہ تشریف لائے قبا میں آباد تھا۔ آپ نے تین دن اس جگہ پر قیام فرماکر اہلِ قبا کی درخواست پر مسجد قبا کی بنیاد ڈالی آپ نے اہلِ قبا کو حکم دیا کہ پتھر جمع کرو اور اپنی چھڑی سے قبلہ کے تعین کےلئے ایک خط کھینچا۔ اور اپنے دستِ مبارک سے ایک پتھر بنیاد میں رکھا۔ پھر صحابہ کرام کو حکم دیا کہ ہر شخص ایک ایک پتھر ترتیب سے رکھے۔ آپ اس مسجد کی تعمیر کےلئے خود پتھر ڈھوتے تھے۔ قرآن کی یہ آیت ترجمہ ”البتہ مسجد وہ ہے جس کی بنیاد پہلے دن سے تقویٰ پر رکھی گئی“ اسی مسجد قبا کی شان میں نازل ہوئی۔

مسجد قبا صرف عبادت کی ہی جگہ نہیں تھی بلکہ معارف اور احکام اسلام اور تعلیمات دینی اسی مسجد میں بیان ہوتے تھے ان کے علاوہ سیاسی مسائل اور قضاوت و غیرہ بھی یہیں انجام پاتے تھے ۔

مسجد کا ہال کمرہ مستطیل ہے۔ اور اندرون مسجد صحن ہے۔ جس کے اطراف میں دالان ہیں جن کے دروازوں کارخ صحن کی طرف ہے۔ دو منزلہ شمالی حصہ عورتوں کےلئے مخصوص ہے، مردوں اور عورتوں کے داخلے کے دروازے جدا جدا ہیں۔

مسجد پر 56 چھوٹے گنبد ہیں جن کا قطر 6 میٹر ہے، اور چھ بڑے گنبد ہیں جن کا قطر 12 میٹر ہے۔ مسجد کے دروازوں پر آٹھ گنبد ایک دوسرے سے متصل ہیں۔ اور مسجد کے چاروں کونوں پر چار مینار ہیں۔ جو ایک دوسرے کے ہم شکل ہیں۔ اور سطح زمین سے سینتالیس میٹر اونچے ہیں مسجد کی چار دیواری ساڑھے تین میٹر تک گرینا ئٹ پتھر سے تعمیر کی گئی ہے اور صحنِ مسجد میں سنگِ مر مر اور منقش گرینائٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔ صحن کو چھپر سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ جو بوقت ضرورت کھولا بند کیا جاسکتا ہے۔ الیکٹرانک ذریعہ سے بوقت ضرورت نمازیوں کو دھوپ کی تمازت سے بچانے کے لئے یہ انتظام مسجد نبوی کے صحن میں بھی چھتریوں کے ذریعے کیا گیا ہے۔

اماموں اور موذنوں کےلئے مشرق کی جانب پانچ مکانات تعمیر کئے گئے ہیں جہاں مختلف انتظامی دفاتر بھی ہیں۔ اس طرح مسجد ومتعلقات کا کل رقبہ13 ہزار500 سو مربع میٹر پر مشتمل ہے اور مسجد کے اندر اور باہر فرش پر بیس ہزار افراد نماز ادا کرسکتے ہیں۔ بیرونی فرش کا رقبہ چوبیس سو چوہتر مربع میٹر ہے۔ مسجد کے ارد گرد پارکنگ کا انتظام ہے۔ مردوں کی نماز گاہ 5035 مربع میٹر اور عورتوں کی نماز گاہ 750 مربع میٹر پر مشتمل ہے مردوں کی ضروریات اور وضو خانے 602 مربع میٹر اور عورتوں کےلئے 255 مربع میٹر جگہ رکھی گئی ہے - سمیت مسجد کا کل رقبہ 13500 مربع میٹر ہے۔ اس مسجد کی عمارت میں مختلف حجم کی تینتیس لاکھ اینٹیں استعمال کی گئی ہیں اور چھ ہزار مربع میٹر سنگِ مرمر استعمال کیا گیا ہے۔

Read 6144 times