جنرل وحیدی: سپاہیان اسلام نے دنیا کی مسلح ترین فوج کو شکست دے دی

Rate this item
(0 votes)
جنرل وحیدی: سپاہیان اسلام نے دنیا کی مسلح ترین فوج کو شکست دے دی

سپاہ پاسداران کے کمانڈر اںچیف جنرل احمد وحیدی نے،غازیان اسلام کے نام اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ "آپ نے، سخت ترین حالات،جنوبی ساحلی علاقوں اور جزیروں کی آگ برساتی گرمی اور سربفلک پہاڑوں کی جما دینے والی سردی میں، دشمن کے سنگین ترین حملوں کے دوران، خدا پر توکل کے ساتھ فاتحانہ جنگ اور کامیاب جنگی اوردفاعی کارروائیوں سے دنیا کی مسلح ترین فوج کو شکست دے دی۔   

سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف نے غازیان ایران کے نام اپنے اس پیغام میں لکھا ہے کہ، قلم اور زبان، آپ کی درخشان مجاہدت کی منزلت کے بیان اور قدردانی سے عاجز ہے۔ خداوند عالم نے، خود مجاہدین اسلام کو دوسروں پر فضیلت عطا فرمائی ہے اور قرآن کریم میں ان سے اپنی محبت کا اس طرح اظہار کیا ہے کہ" ان الله یحب الذین یقاتلون فی سبیله صفا کانهم بنیان مرصوص"

جنرل احمد وحیدی نے اپنے اس پیغام میں لکھا ہے کہ آپ نے خونخوار ترین دشمنان بشریت کے مقابلے میں  اپنے  مہینے کے  بے نظیر جہاد کے دوران جس شکوہ و عظمت کا مظاہرہ کیا ہے، اس نے دنیا والوں کو آنکھیں خیرہ کردیں اور مستضفعین ( کمزور رکھی گئی اقوام) کے دلوں میں تسلط پسندوں پرغلبے کی امید زندہ کردی۔  

Read 11 times