طاقت کے استعمال پر خاموشی عالمی نظام لیے خطرہ ہے، بقائی

Rate this item
(0 votes)
طاقت کے استعمال پر خاموشی عالمی نظام لیے خطرہ ہے، بقائی

، اسماعیل بقائی نے عالمی فوجداری عدالت کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں اور اسے ختم کرنے کی دھمکیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ کے اتحادیوں نے عالمی فوجداری عدالت کو قابو میں نہ رکھا تو وہ اسے اینٹ بہ اینٹ کرکے ختم کر دیں گے۔

بقائی نے 1930ء کی دہائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی نظام صرف جارحیت سے نہیں گرتا بلکہ اس وقت بھی تباہ ہوتا ہے جب طاقت کے استعمال کو معمول بنا لیا جائے اور دنیا خاموش تماشائی بنی رہے۔

انہوں نے یورپ سے سوال کیا کہ کسی اتحاد کا ساتھ دینے کا مطلب عالمی قوانین اور دوسری جنگ عظیم کے بعد قائم ہونے والے قانونی و ادارہ جاتی نظام کا دفاع کرنا ہے یا امریکہ کے ساتھ مل کر اسی نظام کو ختم کرنا؟

بقائی نے خبردار کیا کہ اگر جارح اتحادی کو خوش کرنے کے لیے قانون اور انصاف کی قربانی دی گئی تو انسانی حقوق اور قانون پر مبنی عالمی نظام کے تمام دعوے محض کھوکھلے نعروں میں تبدیل ہوجائیں گے۔

Read 8 times