ایران کے علاقے لامرد پر بمباری میں فاسفورس کے شواہد

Rate this item
(0 votes)
ایران کے علاقے لامرد پر بمباری میں فاسفورس کے شواہد

 اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر صحت نے جو وزارت صحت کے شعبہ ریسرچ و ٹیکنالوجی کے انچارج ہیں، بتایا ہے کہ صوبہ فارس کے علاقے لامرد پر بمباری میں جو بم استعمال ہوئے تھے، ان میں فاسفورس موجود ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

 شاہین آخوند زادہ نے سنیچر کو ایک پریس کافرنس میں بتایا ہے کہ وزارت صحت  کی تحقیق  میں یہ بات سامنے آئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ فاسفورس کی آمیزش کی باعث زخم جلدی ٹھیک نہیں ہوتے اور ان کے بھرنے میں کئی ہفتے لگ جاتے ہیں۔

 ایران کے نائب وزیر صحت شاہین آخوند زادہ نے بتایا کہ یہ تحقیق بین الاقوامی اداروں میں پیش کی جائے گی کیونکہ امریکا کی اس بمباری میں عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔   

Read 12 times